رکن اسمبلی ہو تو ایسا، ضلع خیبر کے رکن اسمبلی نے ووٹر کے دل جیت لئے

قبائلی ضلع خیبرکے حلقہ پی کے 105 سے منتخب امیدوار کاانوکھا انداز، ووٹرز سے کیا وعدہ پورا کر دیا

رکن صوبائی اسمبلی شفیق شیر آفریدی حلقے کے 4 ہزار ووٹرز کو کالام کی سیرکرانے لے گئے ، رکن صوبائی اسمبلی شفیق شیرآفریدی کا کہنا ہے کہ الیکشن سے قبل ووٹرزنے وعدہ کیا تھا اس لیے نبھانا ضروری تھا،عوام کو سیر کرانے کے لئے مری ،ناران اورکالام میں سے ایک جگہ منتخب کرنےکاحق دیا تھا، حلقہ پی کے 106 کے 4ہزار ووٹرز کوکالام لے جانے کی منصوبہ بندی مکمل کرلی ہے .

فاٹا الیکشن، جہانگیر ترین متحرک، آزاد امیدوار کی تحریک انصاف میں شمولیت

کالام جانے کے لئے ووٹرز میں جوش و خروش پایا جاتا ہے، اس ضمن میں رکن اسمبلی نے حلقہ سے ووٹرز کی فہرست بنانے کا کہہ دیا ہے، حلقہ سے نوجوانوں کو کالام کی سیر کروائی جائے گی،انہیں کالام میں سفری اور قیام و طعام کی سہولیات فراہم کی جائیں گی

فاٹا الیکیشن، جیتنے والے ایک اور آزاد امیدوار تحریک انصاف میں شامل

واضح رہے کہ پی کے 105 خیبرسے آزاد امیدوار شفیق شیر آفریدی نے 18 ہزار 135 ووٹ لے کر میدان مارا۔ جنہوں نے بعد میں تحریک انصاف میں شامل ہو گئے تھے ،

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.