ضلعی انتطامیہ کی جانب سےکرونا ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے

0
24

ننکانہ صاحب بزدارحکومت کی خصوصی ہدایت پرصوبہ بھر کی طرح ضلع ننکانہ صاحب میںضلعی انتطامیہ کی جانب سے قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کا عمل جاری ہے، ضلع بھر کی عوام الناس سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بروقت پہنچ کر کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین ضرورکروائیں۔ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب راجہ منصور احمد نے ضلع بھر میں قائم کردہ کرونا ویکسین سنٹرز میں بزرگ شہریوں کو کرونا سے بچاﺅ کی حفاظتی ویکسین لگانے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کیا۔

ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمد نے کہا کہ ضلع بھر میں قائم کردہ تمام کرونا ویکسین سنٹر ز میں شہریوں کوبہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں ، عوام کو چاہیے کہ سوشل ڈسٹینس،سماجی فاصلہ ،حفاظتی ماسک کا استعمال سمیت تمام تر حکومتی ہدایات پر عمل پیرا ہوں تاکہ اس موذی مرض سے بچا جاسکے،کرونا جیسی موذی مرض سے نمٹنے کے لیے عوام انتظامی اداروں کا ساتھ دیں۔

انہوں نے کہا کہ میری عوام الناس سے اپیل ہے کہ اپنے بزرگوں کے تحفظ کے لیے ان کی ویکسین کو یقینی بنائیں، حکومت کی جانب سے جاری کردہ احتیاطی تدابیر پر عمل پیرا ہو کر اس کرونا وائرس سے نجات حاصل کرنے کے لئے حکومت اور ضلعی انتظامیہ کا ساتھ دیں تاکہ ملک پاکستان میں کرونا وائرس کے خاتمہ کو یقینی بنایا جا سکے۔

Leave a reply