ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ میٹنگ کا انعقاد ۔

0
27

ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی ایبٹ آباد پولیس کے افسران کے ہمراہ ماہانہ کرائم میٹنگ کا انعقاد ۔ گزشتہ ماہ کی کارکردگی رپورٹ کا جائزہ لیا کارکردگی رپورٹ کے مطابق ایبٹ آباد پولیس نے گزشہ ماہ مارچ کے دوران پراگرس روپورٹ کے مطابق ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیوں کے دوران 52کلو374 گرام چرس، 12کلو652 گرام ہیروئن، 771بوتل شراب، 2.668 گرام آئس کی برآمدگی عمل میں لائی

اسی طرح غیر قانونی اسلحہ کے خلاف کاروائیوں کے دوران 02کلاشنکوف، 38پستول، 15 شاٹ گن، اور 698 کارتوس قبضہ پولیس کرتے ہوئے اسلحہ ایکٹ کے تحت مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے اسی طرح مجرمان اشتہاریوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران 37مجرمان اشتہاریوں کی گرفتاریاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ 18سہولت کاروں کے خلاف بھی مجرمان اشتہاریوں کو پناء فراہم کرنے پر مقدمات درج رجسٹرڈ کیے گئے ۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز ڈی پی اوآفس ایبٹ آباد میں ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کی زیر صدارت کرائم میٹنگ کا انعقاد ہوا میٹنگ میں ایس پی ہیڈکوارٹرز ایبٹ آباد ملک اعجاز گوگا، ایس پی انوسٹگیشن ایبٹ آباد محمد اشتیاق، جملہ سب ڈویژنل پولیس افسران،ڈی ایس پی لیگل، ڈی ایس پی کمپلینٹ سیل، ضلع بھر کے تمام تھانہ جات کے ایس ایچ اوز سمیت جملہ انوسٹیگیشن افسرا ن اور تمام متعلقہ شعبہ جات کے انچارج صاحبان نے شرکت کی میٹنگ کے دوران سوشل ڈسٹنسنگ کی پالیسی کو مدنظر رکھتے ہوئے مناسب فاصلے کو یقینی بنایا گیا

میٹنگ میں ضلع پولیس کی جملہ کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی میٹنگ سے خطاب کے دوران کہا کہ منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ و شرپسند عناصر کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں مزید تیز کی جائیں اور منشیات فروشوں اور مجرمان اشتہاریوں کے خلاف مہم شروع کی جائے تاکہ ضلع کو منشیات جیسی لعنت سے پاک کیا جا سکے اس کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کی تیسری لہرکے باعث پیدا ہونے والی صورت حال کے پیش نظر وفاقی و صوبائی حکومت کی طرف سے جاری کردہ احکامات پر مکمل عملدرآمد کروانے اور دوکانداروں سمیت عوام الناس کو ان احکامات پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں

ان کا کہنا تھا کہ بازاروں میں انٹری پوائنٹس اور دکانوں کے باہر پینا فلیکس اور بینر لگائے جائیں اور دوکان کے اندر اگر دکاندار نے ماسک نہ لگایا ہوا ہوا تو اس دوکاندار کے خلاف کارروائی کی جاے۔ میٹنگ کے دوران خطاب کرتے ہوئے ضلعی پولیس سربراہ ظہور بابر آفریدی کا کہنا تھا کہا اوور سپیڈنگ ، لاوڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال ، انٹر چینجز پر سخت ناکہ بندیاں عمل میں لانے کے ساتھ ساتھ جرائم پیشہ، شرپسند عناصر، منشیات فروشوں، مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کاروائیاں مزید بہتر بنائی جائے لوگوں کو انصاف فراہم کے لیے تمام تر وسائل بروئے کار لائے جائیں عوام الناس کے ساتھ رویہ بہتر رکھا جائے اور اخلاق سے پیش آئیں تھانہ جات میں آنے والے سائلین اور مظلوم افراد کی داد رسی ممکن بنائیں

تھانہ امن کی جگہ ہے لوگ لڑائی جھگڑے کرتے ہیں امن کے لیے تھانے آتے ہیں اسی لیے تھانے میں آنے والے سائیلین سے اپنا رویہ بہتر رکھیں، منشیات فروش جو ہماری آنے والی نسلوں کے دشمن ہیں ان کے خلاف کاروائیوں میں تیزی لائیں اور خاص طور پر منشیات فروشوں ، مجرمان اشتہاریوں اور دیگر جرائم پیشہ عناصر کے سہولت کاروں، انہیں پناہ فراہم کرنے والوں کے خلاف بھر پور کاروائی عمل میں لائیں ۔ہوائی فائرنگ کے مرتکب افراد کے خلاف کسی قسم کی کو ئی رعائت نہ بھرتی جائے جبکہ ہوٹل واچ ایپ کے زریعے مسافروں کا اندراج نہ کرنے والے ہوٹل مالکان کے خلاف بھی کاروائی عمل میں لائی جائے ۔

Leave a reply