ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت سے بھٹہ مالکان کی موجیں

0
19

قصور
محکمہ ماحولیات اور ضلعی انتظامیہ قصور سموگ أگاہی کرکے بے فکر ہو کر سو گئی،انتظامیہ نے بھٹے بند کروائے بھٹہ مالکان نے اینٹوں کے ریٹ بڑھا دیئے اور ماحولیات انسپیکٹروں و ضلعی انتظامیہ کی جیبیں بھر کر بھٹے چلا لئے مگر عوام کو اینٹیں مہنگی و سموگ ہی ملا
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح سموگ پر کنٹرول رکھنے کیلئے قصور میں بھی دو ماہ کیلئے بھٹہ خشت کو بند کیا گیا تھا تاکہ سموگ میں کمی ہو سکے جس پر بھٹے بند کرکے بھٹہ مالکان نے لوگوں کو مہنگی اینٹیں فروخت کرنا شروع کر دیں تھیں اب ضلعی انتظامیہ اور محکمہ ماحولیات کے انسپیکٹروں کی جیبیں بھر کر سرعام بھٹے چلانے شروع کر دیئے ہیں جس سے سموگ میں اضافہ ہو رہا ہے
بھٹہ مالکان کی مہنگی اینٹوں کی فروخت سے موجیں جبکہ عوام کو مہنگی اینٹیں اور سموگ ہی مل پا رہا ہے اس پر لوگوں نے ڈی سی قصور اور کمشنر لاہور سے مطالبہ کیا ہے کہ اینٹوں کے ریٹ کنٹرول کروائے جائیں اور خلاف ورزی کرنے والے بھٹہ مالکان کے خلاف کاروائی کی جائے نیز رشوت خور ضلعی انتظامیہ اور ماحولیات انسپیکٹروں کو بھی قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

Leave a reply