ڈی سی ننکانہ راجہ منصور احمداور ڈی پی اوبلال افتخار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد،

ننکانہ صاحب:نمائندہ باغی ٹی وی
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق
ڈپٹی کمشنر راجہ منصور احمداور ڈی پی اوبلال افتخار کی زیر صدارت ضلعی امن کمیٹی کے اجلاس کا انعقاد کیا گیا۔اجلاس میں اے ڈی سی جی احمد کمال،سکھ کمیونٹی ،تنظیم اہلسنت وجماعت کے نمائندوں سمیت ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر ننکانہ راجہ منصور احمد نے اجلاس کی صدارت کی۔ڈی سی ننکانہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سکھوں کے ایونٹ ساکا کے سو سال مکمل ہونے پر گوردوارہ جنم استھان میں منعقدہ تقریبات کے تمام تر انتظاما ت مکمل کر لیے گئے ہیں۔ساکا ننکانہ کی تقریبات18فروری سے21فروری تک جاری رہیں گی۔ساکا ننکانہ بہت بڑا ایونٹ ہوگا پوری دنیا سے سکھ یاتری ایونٹ میں شرکت کریں گے۔
پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو اپنے مذاہب کے مطابق اپنے تہوار منانے کی مکمل مذہبی آزادی حاصل ہے۔تمام مسالک اور مذاہب سے تعلق رکھنے والے لوگوں نے ہمیشہ سکھوں کے ہر ایونٹ میں شرکت کی۔جو کہ اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ پاکستان امن کا گہوارہ ہے اور تمام مکاتب فکر کے لوگ جسد واحد کی مانند ہیں،
بھارتی سکھوں کو ننکانہ آمد پر کھولے دل سے خوش آمدید کہتے ہیں،

ڈی پی ننکانہ کیپٹن (ر) بلال افتخار نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں بسنے والی سکھ برادری انڈیا میں بسنے والوں سے بہت بہتر ہے،پاکستان میں بسنے والے تمام طبقات کے لوگ مذہبی گہواروں پہ ایک دوسرے سے تعاون کرتے ہیں،بین المذاہب اور بین المسالک کے تمام افراد سکھوں کے پروگراموں میں شریک ہوتے ہیں۔ساکا ننکانہ کی تقریبات کے لیے فول پروف انتطامات کیے جائیں گے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.