اگر خوانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا،خواجہ آصف

0
22
khawaja asif

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے دہشتگردی کیخلاف جنگ میں بہت بڑی قربانی دی ہے

خواجہ آصف نے سیالکوٹ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کی جنگ میں بینظیر بھٹو شہید ہوئیں،اتنی بڑی قربانی کے باوجود پیپلز پارٹی نے سیاسی جدوجہد جاری رکھی،عمران خان نے سیاست کے رخ کو موڑنے کی کوشش کی ہے،عمران خان کے بیان سے پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ کو جان کا خطرہ ہوسکتا ہے،عمران خان نے بہت سے کارڈز کھیلے ہیں ،اب یہ کارڈ کھیلا ہے جس سے خدا نخواستہ ملک میں خون خرابہ ہوسکتا ہے،پیپلز پارٹی نے 2بڑی قربانیاں دیں اور سیاست جاری رکھی،عمران خان جس طرح سے سیاست کا رخ بدل رہا ہے اس سے بڑی بد دیانتی کوئی نہیں پہلے کہا مجھے بین الاقوامی سازش کے تحت اقتدار سے ہٹایا گیا،اب اس بیان کا رخ نگران وزیر اعلیٰ محسن نقوی پر آگیا ،عمران خان نے استعفے دئیےاوراسمبلی کیخلاف بیانات دئیے،جب استعفے منظور ہونے شروع ہوئے تو کہا کہ اسمبلی میں واپس آنا چاہتے ہیں استعفے منظور ہوگئے تو اب کہتے ہیں عدالت میں جارہے ہیں،عمران خان کئی بار ایک دن میں پینترہ بدلتا ہے اگر خوانخواستہ کوئی بڑا سانحہ ہوا تو اس کا ذمہ دار عمران خان ہوگا،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا میں سخت مخالف ہوں ،سیاسی رہنماوں کو جھوٹے الزامات اور مقدمات میں قید نہیں کرنا چاہئے ،پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے ساتھ پی ٹی آئی دور میں جو ہوا سب نے دیکھا،ان کے 2بندے پکڑے گئے اورجب رہا ہوئے تو اس کے بعد ان کا چہرہ ہی کہیں نظر نہیں آیا فواد چودھری کے معاملے میں آئین و قانون کے تحت کارروائی ہونی چاہئے،میں جب قید تھا تو مجھے صرف 2 کمبل دئیے گئے ایک کمبل اوڑھنے اور ایک نیچے بچھانے کے لئے دیا گیا اس وقت میں ریمانڈ کے لئے عدالت بھی آیا،اس وقت میں نے کوئی رونا دھونا نہیں مچایا،یہ اداروں کے خلاف باتیں کرتے ہیں ،جب ادارے ان کے خلاف کارروائی کرتے ہیں تو پھر شور مچاتے ہیں آپ اپنا ماضی دیکھ لیں آپ نے اپوزیشن کے ساتھ کیا کچھ نہیں کیا،عمران خان کا کوئی دھرنا اور حربہ کامیاب نہیں ہوا ،علوی صاحب سے کہتا ہے کہ میری ملاقاتیں کروائیں ،کل انہوں نے سپریم کورٹ اور آرمی چیف کو خط لکھا ہے جن لوگوں کا آئین پر یقین ہو،وہ ادھر ادھر خطوط نہیں لکھتے،اسمبلی کی سیٹیں گنوائیں ہیں تو انہیں نے خود استعفے دئیے ہیں اس وقت ہم آوازیں دیتے رہے کہ اسمبلی آجاو،جب استعفے منظور ہوئے تو بھاگے بھاگے آجاتے ہیں ،

خواجہ آصف کا مزید کہنا تھا کہ مجھ پر آرٹیکل 6 بغاوت کا مقدمہ بنایا گیا تھا،کابینہ نے میرے خلاف بغاوت کے مقدمے کی منظوری دی تھی چودھری پرویز الہٰی نے ان کے بارے میں جو کہا ہے انہوں نے بات ہی ختم کردی ضمانت ہوجاتی ہے تو خود باہر آکر پرویز الہٰی کی بات کا جواب دیں ،عمران خان پچھلے 3 ماہ سے چھپ کے بیٹھا ہوا ہے،عمران خان نے بنی گالا سے پارلیمنٹ آنے جانے میں 96کروڑ روپے خرچ کئے ہیں ،اگر نوازشریف ،آصف زرداری گرفتار ہو سکتے ہیں تو عمران خان کیوں نہیں ہو سکتا،ہم قانون اور آئین کا سارا پراسیس پورا کرنا چاہتے ہیں، ہم شوقیہ کسی کی گرفتاری نہیں کرنا چاہتے ،قانون کے مطابق ذمہ دار کو گرفتار کریں گے،اشرافیہ اربوں روپے اپنے بچوں کی شادی میں جھونک دیتے ہیں ،غریب کے پاس مرنے کے بعد قبر کے پیسے نہیں ہوتے،گزشتہ روز پیٹرول سے متعلق افواہ پھیلی ،پمپوں میں پیٹرول ذخیرہ کرکے بیٹھے تھے،پیٹرول پمس مالکان پیٹرول مہنگا ہونے کا انتظارکررہے تھے،ملک میں افراتفری پھیلانے کی کوشش کی جارہی ہے،اسمبلیاں ہم نے نہیں انہوں نے خود ہی توڑی ہیں،آئی ایم ایف کے پروگرام کے تحت مجبوری میں فیصلے کرنے پڑرہے ہیں ،ہمارے چین ،گلف اور مڈل ایسٹ کے ممالک کے ساتھ تعلقات میں مزید بہتری آئی ہے،یو اے ای کے ولی عہد کل وزیر اعظم سے ملاقات کیلئے اسلام آباد آرہے ہیں ،چند ماہ میں معاشی حالات میں بہتری آجائے گی،

مریم نواز نکلیں گی، ہم ہر صورت یہ کام کریں گے، مریم اورنگزیب کا چیلنج

بطور جانشین مشن کو آگے بڑھانے کا ذمہ دار ہوں،بلاول

آصفہ بھٹو مریم نواز پر پہلے روز ہی بازی لے گئی

 عمران خان کے بیان پر پیپلز پارٹی کے چیئرمین، وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا ردعمل 

 عمران خان کی طرف سے الزام تراشییوں کا سلسلہ پرانا نہیں عمران یو ٹرن لینے کی بجائے قلابازیاں کھا رہا ہے

د خورشید شاہ نے کہا ہے کہ الزام تراشی کرنا عمران خان کا وطیرہ ہے،

Leave a reply