ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا

ضمنی الیکشن میں شکست یا کچھ اور، پی ٹی آئی نے ق لیگی حمایت یافتہ امیدوار کو ٹکٹ دے دیا
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ کاروباری حضرات وزیراعظم کو مسیحا کے طور پر دیکھ رہےہیں،
ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ عمران خان کا عوام کو مشکلات سے نکالنے کا عزم جاری ہے،سیالکوٹ چیمبرز آف کامرس کے صدر نے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرلی .کاروباری برداری وزیر اعظم عمران خان کی کاوشوں کی معترف ہے،
پی ٹی آئی نے سیالکوٹ چیمبر کے صدر قیصر بریار کو پی پی 38ضمنی انتخاب کے لیے ٹکٹ دے دیا ، تحریک انصاف کے رہنما سینیٹر اعجاز چودھری کا کہنا ہے کہ قیصر بریار کو ٹکٹ دینے کی منظوری وزیراعظم نے دی
واضح رہے کہ قیصر بریار ق لیگ کے حمایت یافتہ امیدوار ہیں، ق لیگ نے اس حلقے میں تحریک انصاف کو اپنا امیدوار پیش کیا تھا، جس کی وزیراعظم عمران خان نے منظوری دی ہے قیصر بریار ق لیگ پنجاب کے صدر سلیم بریار کے چھوٹے بھائی ہیں
مذکورہ حلقہ کی نشست MPAچوہدری خوش اختر سبحانی کی وفات سے خالی ہوئی۔ کاغذات نامزدگی 10جون تک جمع کروائے جاسکیں گے۔ 18جون کو کاغذات کی جانچ پڑتال کی جائے گی، کاغذات نامزدگی کو منظور یا مسترد کئے جانے کے خلاف اپیلیں 22جون تک دائر کی جاسکیں گیں۔ 28جون کو اپیلوں پر فیصلے کئے جائیں گے۔ 30جون تک امیدوار کاغذات نامزدگی واپس لے سکیں گے۔یکم جولائی کو انتخابی نشانات الاٹ کئے جائیں گے اور 28جولائی کو حلقہ میں پولنگ ہوگی۔
ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس،جسٹس عمر عطا بندیال نے کی ن لیگی وکیل سلمان اکرم راجہ کی سرزنش
پریذائیڈنگ افسران پولیس اسکواڈ کے ساتھ لا پتہ ہوگئے؟ ڈسکہ ضمنی الیکشن کیس میں عدالت کا استفسار
ڈسکہ ضمنی الیکشن، سپریم کورٹ میں ہو گی سماعت، کس کا وکیل ہوا کرونا کا شکار؟
واضح رہے کہ اس سے قبل ہونے والے ضمنی انتخابات میں اپوزیشن جماعتیں سیٹیں جیت چکی ہیں ،کراچی سے سابق وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی چھوڑی ہوئی نشست پیپلز پارٹی نے جیت لی ہے جبکہ دیگر حلقوں سے بھی جہاں ضمنی الیکشن ہوئے ہیں حکمران جماعت کو شکست ہوئی ہے