ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں،مریم اورنگزیب

0
23
maryam

وفاقی وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہےکہ عمران خان سیاسی الزائمر کے مرض میں مبتلا ہیں-

باغی ٹی وی : اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ضمنی الیکشن جیتنے کا یہ مطلب نہیں کہ آپ الرٹس جاری کرکے الیکشن کا مطالبہ کریں اقتدار کی ہوس میں یہ شخص اندھا ہوچکا ہے-

ورلڈ بنک پاکستان کے سیلاب سے متاثرہ 34 اضلاع کو850 ملین ڈالر امداد فراہم کرے گا۔

وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ 4 سال اس ملک پر مسلط رہا،ضمنی الیکشن میں کراچی اور ملتان میں آپ کے خلاف ریفرنڈم آیا، عمران خان نے اپنےدور میں صرف دوست ممالک کو ناراض کیا ملک کو معاشی دیوالیہ، نوجوانوں کو بیروزگاراورکشمیرکا سودا کیا،کرپشن سے اٹی ہوئی فائلیں منہ پر طمانچے ہیں

مریم اورنگزیب نے استفسار کیا کہ اگرآپ ضمنی الیکشن کو ریفرنڈم کہہ رہے ہیں تو ملتان، کراچی میں بھی ریفرنڈم ہوا نشستوں پر کیا کہیں گے؟ عمران خان الیکشن جیتنے پرخاموش رہا اور ہارنے پرشور کرتا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ 75 سال میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے زیادہ قرض عمران خان نے لیا، لوگوں کے ڈرائیور بنے رہے، ٹیکسی ڈرائیور بنے رہے، کشکول لےکرگئے، جو 4 سال کیا، اس پر انٹرنیشنل ایجنسیوں کو کیوں خط نہیں لکھا۔

پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان نے اپنے دور میں سیاسی قائدین کو جیل بھیجا، عوام جانتی ہے کون فراڈ ہے اور کون جھوٹا ہے؟-

ڈیرہ غازی خان۔ایکسائز آفس میں کرپشن ہی کرپشن، وزیر اعلیٰ پنجاب کا ویژن کرپشن سے…

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے نیب اور ایف آئی اے میں بندے لگوا کر یرغمال بھی بنایا، صحافیوں پر پابندیاں لگائیں۔ انہوں نے مشورہ دیا کہ عمران خان 172 نمبر پورےکریں اوراپنی حکومت لائیں،ضمنی انتخاب کےبعد حکومت کےپاس قومی اسمبلی میں 176 ارکان ہیں، حکو مت 6 سیٹوں کے ساتھ یلغارکرنے سے نہیں آئےگی، نوازشریف کو آئین وقانون کے مطابق آرمی چیف کی تعیناتی کا حق تھا، تم جیسا چور کسی قسم کی تعیناتی کرنےکا حقدار نہیں۔

مریم اورنگزیب نے کہا کہ نواز شریف نے ملک کو ایٹمی طاقت بنایا اور موٹر وے دی، نواز شریف نے 14 ہزار میگا واٹ بجلی بنائی حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا بیک ڈور مذاکرات کر رہا ہے، حقیقی آزادی کی باتیں کرنے والا ایوان صدر کو استعمال کر رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپریل میں ملک ڈیفالٹ ہوچکا تھا، اتحادی حکومت نے ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچایا، فارن فنڈنگ کے عوض تم ملک کا سودا کرچکے تھے، تم نے شہباز شریف کے منصوبوں پر تختی لگانے کے سوا کوئی کام کیا؟ جاوید لطیف کی 90 سال کی والدہ پر کیس بنادیا کہ انھوں نے کرپشن کی ہے، آج تمہاری عزت نفس کو تکلیف ہو رہی ہے ، تمہاری یہ 6 سیٹیں لینے سے حکومت کوکوئی فرق نہیں پڑا، ضمنی الیکشن کے بعد حکومت پارلیمان میں اور مستحکم ہوئی ہے۔

سعودی مسلح افواج کے ڈائریکٹر جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی سربراہ پاک فضائیہ سے ملاقات

Leave a reply