ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان
الیکشن کمیشن نے 4 حلقوں میں ضمنی انتخابات کے لیے نئی تاریخوں کا اعلان کردیا
این اے 157 ملتان اورپی پی 139 شیخوپورہ میں پولنگ 9 اکتوبر کو ہوگی، پی پی 241 بہاولنگر،پی پی 209 خانیوال میں پولنگ 9 اکتوبرکو ہوگی ضمنی انتخابات کا فیصلہ چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں کیا گیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا ہے کہ قومی اداروں کی سیلاب متاثرین کیلئے امداد میں مصروفیت کی وجہ سےانتخابات کی تاریخ ملتوی کی گئی تھی التوا اور انتخابات کی دوبارہ تاریخ کے حوالے سے آج اجلاس طلب کیاگیا، چاروں حلقوں میں پولنگ کی تاریخ 9 اکتوبرمقرر کرنے کی منظوری دی گئی،9حلقوں کے نوٹیفکیشن معطلی سے متعلق ہائیکورٹ کا تحریری فیصلہ حاصل کیا جائے گا،فیصلے پر غور کے بعد 9 حلقوں میں ضمنی انتخاب کےلیے اجلاس 14 ستمبر کو ہوگا، سیلابی صورتحال کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے 13 حلقوں میں ضمنی انتخاب ملتوی کئے تھے
شوکت ترین ، تیمور جھگڑا ،محسن لغاری کی پاکستان کے خلاف سازش بے نقاب،آڈیو سامنے آ گئی
فوج اور قوم کے درمیان خلیج پیدا کرنا ملک دشمن قوتوں کا ایجنڈا ہے،پرویز الہیٰ
سپریم کورٹ نے دیا پی ٹی آئی کو جھٹکا،فواد چودھری کو بولنے سے بھی روک دیا
بیانیہ پٹ گیا، عمران خان کا پول کھلنے والا ہے ،آئی ایم ایف ڈیل، انجام کیا ہو گا؟
سینئر قیادت پرہتک آمیز،انتہائی غیرضروری بیان پرپاک آرمی میں شدید غم وغصہ ہے،ڈی جی آئی ایس پی آر
سافٹ ویئر اپڈیٹ، میں پاک فوج سے معافی مانگتی ہوں،خاتون کا ویڈیو پیغام
واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے ملک بھر میں قومی اور صوبائی سطح پر تمام ضمنی الیکشن ملتوی کرنے کا اعلان کر دیا تھا جن حلقوں میں الیکشن ملتوی ہوئے ہیں ان میں این اے 157، پی پی 139 شیخوپورہ، پی پی 241 بہاولنگر، این اے 22 مردان، این اے 24 چارسدہ، این اے 31 پشاور، این اے 45 کرم، این اے 108 فیصل آباد، این اے 118 ننکانہ، این اے 237 کراچی، این اے 239 کراچی، این اے 246 کراچی، پی پی 209 خانیوال کے حلقے شامل ہیں۔