ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگا دی

ضمنی انتخابات، الیکشن کمیشن نے ن لیگی رہنماؤں کے حلقے میں داخلے پر پابندی لگا دی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پی پی 84 خوشاب ضمنی انتخاب کے حوالہ سے الیکشن کمیشن نے ضابطہ اخلاق پر عمل کے لیے ڈی سی کو خط لکھ دیا

الیکشن کمیشن کی جانب سے لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری کو حلقے میں داخل ہونے سے روکا جائے ارکان اسمبلی رانا ثنا اللہ اور اویس لغاری پی ایس 84 میں جلسہ کرنے جا رہے ہیں ،،الیکشن کمیشن کاکہنا ہے کہ نوٹس میں آیا ہے مسلم لیگ ن کے دونوں رہنما پی پی 84 حلقے میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر ،وزیر اعظم ،وفاقی و صوبائی وزرا اور ارکان اسمبلی پر ضمنی انتخاب کے حلقہ کا دورہ نہیں کر سکتے۔

دوسری جانب مسلم لیگ ن کے رہنما ڈاکٹر غوث نیازی کاکہنا ہے کہ الیکشن کمشن کے نوٹس کے بعد رانا ثنا اللہ”و”اویس لغاری نے اپنا دورہ خوشاب ملتوی کردیا،مرحوم وارث کلو کی تعزیت کی بنیاد پر الیکشن کمیشن کو درخواست دی جائے گی، اجازت ملنے پر قیادت دورہ خوشاب کرے گی جس کی ڈیٹ سے آگاہ کردیا جائے،

رانا ثنا اللہ اور سردار اویس خان لغاری نے دوپہر ڈیڑھ بجے مسلم لیگ ن آفس جوہرآباد میں پریس کانفرنس کرنی تھی اور بعد ازاں انتخابی جلسے سے بھی خطاب کرنا تھا

Comments are closed.