این اے 213 عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کی صبا تالپور نے میدان مار لیا۔
باغی ٹی وی کے مطابق عمر کوٹ کے ضمنی الیکشن میں کامیابی پر پیپلزپارٹی کے جیالوں کی جانب سے جشن منایا جارہا ہے اور مٹھائیاں تقسیم کی جارہی ہیں۔عمر کوٹ کے تمام 498 پولنگ سٹیشنز کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق پیپلزپارٹی کی امیدوار صبا تالپور ایک لاکھ 48 ہزار 965 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئیں جبکہ اپوزیشن امیدوار لال مالھی 74 ہزار 515 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔
دوسری جانب مئیر کراچی وترجمان سندھ حکومت بیرسٹر مرتضی وہاب نے حلقہ این اے 213 میں پیپلز پارٹی کی کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ صبا تالپور کی کامیابی پیپلز پارٹی پر عوام کے اعتماد کا مظہر ہے، جی ڈی اے اور پی ٹی آئی کو عوام نے ایک بار پھر مسترد کیا ہے۔اسی طرح صوبائی وزیر ثقافت و سیاحت سید ذوالفقار علی شاہ نے بھی پیپلزپارٹی کی امیدوار محترمہ صباء تالپور کو مبارکباد دی۔
اسحٰق ڈار کا رواں ہفتے افغانستان کا دورہ طے
اداکارہ نادیہ حسین نےایف آئی اے کے سامنے پیسوں کا اعتراف کرلیا
گڈز ٹرانسپورٹرز کی ہڑتال ، بندرگاہوں پر ہزاروں کی تعداد میں کنٹینرز رک گئے
اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم کو منظم کریں گے، حافظ نعیم