ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری

0
27

ضمنی الیکشن ، پنجاب کے صوبائی وزیر کو الیکشن کمیشن کی جانب سے نوٹس جاری
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ضمنی الیکشن پی پی پی 51 گوجرانوالہ میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کی گئی ہے

الیکشن کمیشن صوبائی وزیر میاں محمود الرشید کو نوٹس جاری کردیا ،الیکشن کمیشن نے محمود الرشید سے دو روز میں جواب طلب کر لیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ محمود الرشید نے پی پی 51 کے ضمنی انتخاب کے انتخابی مہم میں حصہ لیا ضابطہ اخلاق کے مطابق کوئی وزیر یا رکن اسمبلی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکتا

ڈسکہ میں لیگی امیدوار نوشین افتخار نےپولنگ اسٹیشن گورنمنٹ ڈگری کالج کا دورہ کیا،نوشین افتخار نےبیلٹ بکس کھلے ہونے اور دھاندلی کا الزام لگایا اس دوران امیدوار اور عملے میں تلخ کلامی بھی ہوئی

دوسری جانب چیف الیکشن کمشنرنے صوبائی الیکشن کمشنرز پنجاب اور خیبر پختونخوا کو ہدایات جاری کی ہیں کہ انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر بلا تفریق کارروائی کی جائے، انتخابات کے آزادانہ منصفانہ اور غیر جانبدارانہ انعقاد کویقینی بنا یا جائے،

قومی اور صوبائی اسمبلی کے دو دو حلقوں پر ضمنی انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے این اے 75 ڈسکہ اور پی پی 51 گوجرانوالا میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کے درمیان کانٹے کا مقابلہ متوقع ہے پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 51 مسلم لیگ ن کے ایم پی اے شوکت منظور چیمہ کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی اور ن لیگ نے شوکت منظور چیمہ کی بیوہ بیگم طلعت منظور چیمہ کو اس پر امیدوار نامزد کیا ہے جب کہ تحریک انصاف نے چوہدری محمد یوسف کو میدان میں اتارا ہے، جماعت اسلامی کے امیدوار ناصرمحمود ہیں (ن) لیگ نے عام انتخابات کے دوران یہ نشست 31 ہزار سے زائد ووٹوں کی برتری سے جیتی تھی۔

Leave a reply