پی پی 84 ضمنی انتخابات ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں، صوبائی الیکشن کمشنر

0
23

صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب غلام اسرار خان نے PP-84خوشاب کی عوام سے خاص اپیل کی اور کہا کہ حلقے کے ووٹر بلا خوف و خطر پولنگ اسٹیشنز میں ووٹ ڈالنے آئیں۔انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے انتظامیہ، پولیس اور رینجرز کے تعاون سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے ہیں۔ تاہم ووٹر کرونا سے تحفظ کیلئے ایس او پیز کی مکمل پابندی کریں۔

پولنگ عملے کو ہدایات دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہؤ پولنگ عملہ اپنے فرائض قانون کے مطابق غیر جانبداری اورذمہ داری سے سر انجام دے۔صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب، غلام اسرار خان نے سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو ہدایات دیں کہ امیدواران اپنے پولنگ ایجنٹوں کی تربیت کریں اور انہیں آگاہ کریں کہ پریزائیڈنگ افسر کا تصدیق شدہ فارم 45حاصل کئے بغیر پولنگ اسٹیشن نہ چھوڑیں۔۔ صوبائی الیکشن کمشنر پنجاب کی طرف سے پریزائیڈنگ افسران کو بھی فارؤم 45 سے متعلق خاص ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔ پرئیزائیڈنگ افسران ہر پولنگ ایجنٹ کو فارم 45کی مصدقہ کاپی مہیا کریں گے۔

پریزائیڈنگ آفیسر فارم 45وصول کراتے ہوئے پولنگ ایجنٹ سے اس پر دستخط کروائیں گے۔ پریزائیڈنگ افسرانئ تصدیق شدہ اور پولنگ ایجنٹوں کے دستخط شدہ فارم 45 ریٹرننگ آفیسر کو مہیا کریں گے۔

Leave a reply