زندگی ایک بار ملتی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے ،سائرہ پیٹرکا نئے گانے میں نوجوانوں کو پیغام

معروف پاکستانی نژاد برطانوی اوپیرا سنگر سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے ’یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ کی جھلک جاری کر دی ہے جسے شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے-

باغی ٹی وی : اوپیرا گلوکارہ سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے کی جھلک جاری کر دی ہے گانے ’یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ کو سوشل میڈیا پر بے حد پزیرائی مل رہی ہے-

مذکورہ گانے کا میوزک بین الاقوامی شہرت یافتہ موسیقار توفیق قریشی نے دیا ہے جو پاک و ہند کی کئی فلموں کا میوزک دے چکے ہیں گانے کی ویڈیو میں عالمی شہرت یافتہ ڈانسرز پرفارم کرتے نظر آئیں گے-

سائرہ پیٹر نے اپنے نئے گانے کے بارے میں لندن سے ٹیلی فون پر بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ ’یہ زندگی کبھی ہار نہ مانے‘ میں ایک خاص پیغام دیا گیا ہے کہ نوجوان زندگی سے بھرپور پیار کریں۔

انہوں نے کہا کہ زندگی ایک بار ملتی ہے، ہمیں اس کی قدر کرنی چاہیے اور زندگی میں امید کا دامن تھام کر آگے بڑھنا چاہیے۔

سائرہ پیٹر کا کہنا تھا کہ گانے کی پہلی جھلک کو شاندار رسپانس مل رہا ہے امید ہے مکمل گانا بھی سب کو پسند آئے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.