زندگی اور ہم لوگ تحریر: شمسہ بتول

0
22

زندگی اللہ کی نعمتوں میں سے ایک نعمت ہے مگر ہم نے کبھی اس نعمت کی قدر ہی نہیں کیا بلاوجہ دوسروں سے اسکا موازنہ کر کر کہ اسے حد درجہ مشکل بنا دیا۔ زندگی نہ پھولوں کی سیج ہے اور نہ ہی کانٹوں کی یہ تو اتار چڑھاؤ کا نام ہے لیکن ہم اس اتار چڑھاؤ کو سر پہ سوار کر کے اپنا سکون برباد کر لیتے ہم اعتدال کا د|من چھوڑ دیتے ہیں۔ زندگی کو خوبصورت بنایا جا سکتا ہے کڑوی یادوں کو اور تلخ باتوں کو بھلا کر اور آگے بڑھ کر ۔
زندگی ہر روز آپکی دہلیز پر دستک دیتی ہے ۔ہر روز ایک نٸی امید کی کرن لے کر آتی ۔ آپکو ہر روز ایک موقع دیتی ہے ۔آپ زندہ ہیں اس لیے جدوجہد کر رہے ہیں کبھی جاب کے لیے کبھی گھر بناے کے لیے کبھی کسی اور مقصد کے لیے بھلا مرے ہوے لوگ بھی جدوجہد کرتے وہ تو منوں مٹی تلے سو رہے ہوتے اس لیے شکر ادا کریں کہ آپ زندہ ہیں اسلیے آپ اپنے مقاصد کے لیے محنت کر رہے ہیں ہاں آپکو تھوڑی مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا مگر ایک دن آپ کو آپکی محنت کا اجر ضرور ملے گا اور آپ اپنے مقاصد حاصل کر لیں گے بس آپکو صبر سے استقامت سے حالات کا سامنا کرنا ہوتا نہ کہ حالات سے تنگ آکر زندگی کا ساتھ چھوڑ دیا جاۓ یہ سراسر غلط ہے اور ہمارا مزہب بھی اسکی اجازت نہیں دیتا ۔ توکل کا دامن کبھی ہاتھ سے مت چھوڑیں بس محنت اور کوشش کرتے رہیں
مایوس نہ ہو ایک نہ ایک دن آپکو آپکی محنت کا اجر ضرور ملے گا مگر آپ زندہ ہوں گے تو ملے گا اگر حالات سے تنگ آکر زندگی کا ساتھ چھوڑ دیں گے تو کیا حاصل ہو گا کچھ بھی نہیں ۔ جس طرح heart line کا اوپر نیچے ہونا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ زندہ ہیں بلکل اسی طرح زندگی ہے جب تک یہ ہے تب تک خوشیاں بھی ہونگی غم بھی ہونگے حالات اچھے بھی ہونگے برے بھی ہونگے وقت ہمیشہ ایک سا تو نہیں رہتا
اگر زندگی بلکل ایک تسلسل سے چلتی رہے تو انسان بھی آوازار ہو جاۓ ۔ یہ اتار چڑھاؤ تو ہمیں مضبوط بناتے ہمیں معملات کو کنٹرول کرنا سکھاتے ۔
جاب گھر گاڑی سب کچھ ایک نہ ایک دن مل جاۓ گا مگر اس کے لیے آپکا زندہ رہنا ضروری ہوتا نہ کہ چند مشکلات سے گھبرا کر زندگی کا ساتھ چھوڑ دینا۔
آپکے پاس جو ہے اس کے ساتھ خوش رہنا سیکھیں اگر ہمیشہ خود کا دوسروں سے موازنہ کریں گے تو کبھی خوش نہیں رہ پاٸیں گے ہو سکتا ہے جو آپکے پاس ہے وہ دوسروں کے پاس نہ ہو اور اگر موازنہ کرنا ہے تو ان لوگوں کے ساتھ کریں جو آپ سے زیادہ پستی کی زندگی گزار رے۔ جن کے پاس چھت نہیں مشکل سے مزدوری کر کے گزارا کرتے لیکن اس تکلیف دہ زندگی میں بھی وہ جینے کے اسباب ڈھونڈ لیتے ۔
خودکشی کی وجوہات بتانے کی بجائے زندگی جینے کہ اسباب ڈھونڈنے کی کوشش کریں تو آپکو اندازہ ہو گا کہ آپکی زندگی بہت سے لوگوں کی نسبت آسان اور خوبصورت ہے ۔ موت کی تلاش نہ کریں کیوں ایک نہ ایک دن ہم سب نے مر جانا ہے البتہ زندگی کی تلاش ضرور کریں کیونکہ یہ بہت قیمتی اور انمول ہے بس ایک بار ملی ہے آپکو سو اسکو جینا سیکھیں خوش رہنا سیکھیں مثبت سوچیں
خوش قسمتی یہ نہیں ہیں کہ آپکا بینک بیلینس کتنا ہے آپ کے کتنے بنگلے ہیں کتنا بڑا کاروبا ہے بلکہ خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ اپنی قسمت سے خوش ہو ۔ خوش قسمتی یہ ہے کہ آپ صحتمند ہو آپ کے اعضاء سلامت ہیں آپکے پاس رشتے ہیں آپکے پاس اچھے دوست ہیں ۔
انسان بعض دفعہ حالات سے بہت گھبرا جاتا اس کے لیے یہ سمجھنا مشکل ہوتا کہ وہ کیا کرے اس کا دماغ ماٶف ہو جاتا مگر اس کا حل خود کشی نہیں ہے ۔ خود کو خود سمجھانا سیکھیں کیوں کہ آپ سے بہتر کوٸی اور نہی سمجھ سکتا آپ کو ۔ اللہ کی طرف رجوع کریں اس سے مدد طلب کرے اور اس کی رحمت سے مایوس نہ ہوں بلکہ یہ یقین رکھیں کہ وقت بد سے بد تر بھی ہو تو گزر جاۓ گا کبھی رکے گا نہیں ۔ اگر آپ کے پاس جینے کی کوٸی وجہ نہیں تو کم ازکم دوسروں کے لیے جینا سیکھیں۔ اگر آپکو اپنی زندگی سے شکایات ہیں تو ان اپنوں کے بارے میں سوچے جنہیں آپکی زندگی بہت عزیز ہے۔ ہماری زندگی صرف ہماری نہیں ہوتی یہ تو اللہ کی امنت ہوتی اور ہمارے اپنے جنہیں ہم بہت عزیز ہوتے ان کے لیے بھی بہت قیمتی ہوتی صرف مشکلات کو دیکھ کر خودکشی کا فیصلہ کرنے کی بجاۓ اپنوں کے بارے میں ضرور سوچے کیونکہ وقت نے تو گزر جانا بس آپ اپنا نقصان کر بیٹھیں گے۔ پریشانیاں حقیقت میں نہیں بلکہ ہمارے دماغ میں ہوتیں ہم جتنا زیادہ ان کے بارے میں سوچیں گے یہ اتنی ہی بڑھ جاٸیں گی اس لیے پرسکون رہ کر مساٸل کا حل تلاش کریں کیونکہ اس دنیا میں ایسا کوٸی مسٸلہ نہیں ہے جسکا حل موجود نہ ہو۔ حل کے بارے میں سوچیں گے تو حل نظر آۓ گا مشکلات کے بارے میں سوچیں گے تو مشکلات ہی نظر آٸیں گی۔ زندگی سے محبت کرنا سیکھیں یہ اتنی فالتو نہیں کہ آپ اسے لمحوں میں ضاٸع کر دیں
”قہقے درد کی شدت میں لگا دیتے ہیں۔۔اے زندگی ہم تیری توقیر بڑھا دیتے ہیں“ خود کو سمجھاۓ کہ آپ بہت انمول ہیں اتنے فالتو نہیں کہ چند برے حالات کی وجہ سے خود کو ضاٸع کر دیں۔ اور اگر پھر بھی جینے کی وجہ نہ ملے تو فقط اتنا سوچیے گا کہ آپ آخر اب تک کیوں زندہ ہیں?

@b786_s

Leave a reply