fbpx

اشتیاق بیگ کے ہرجانےکا دعویٰ: زوہیب حسن کو عدالتی نوٹس جاری

سندھ ہائی کورٹ نے اشتیاق بیگ کے 1 ارب کے ہرجانے کے دعویٰ پر مرحوم گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی گلوکار زوہیب حسن کو نوٹس جاری کردیا ہے۔

باغی ٹی وی : تفصیلات کے مطابق جسٹس سید حسن اظہر رضوی پر مشتمل سنگل بینچ کے روبرو اشتیاق بیگ کی گلوکارہ نازیہ حسن کے بھائی زوہیب حسن کے خلاف ایک ارب روپے کے ہرجانے سے متعلق دعوے کی سماعت ہوئی۔

نازیہ حسن نے لندن میں حلفیہ بیان لکھوایا کہ شوہر اشتیاق بیگ نے زہر دیا تھا ، زوہیب…

دوران سماعت عدالت نے زوہیب حسن کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 7 اکتوبر تک تفصیلی جواب دینے کی ہدایت کردی عدالت نے گلوکار زوہیب حسن کو آئندہ سماعت تک اس معاملے پر بات کرنے سے بھی روک دیا اور اشتیاق بیگ کے خلاف کسی قسم کا بیان نہ دینے کی ہدایت کردی۔

مردہ سے طلاق یافتہ بیٹی زیادہ اہم اور بہتر ہوتی ہے نمرہ خان کا والدین کو پیغام

خیال رہے کہ گلوکارہ نازیہ حسن کے سابق شوہر مرزا اشتیاق بیگ نے دعوے میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ زوہیب حسن نے 12 اگست 2021 کو نجی ٹی وی کو دیئے گئے انٹرویو میں من گھڑت اور جھوٹے الزامات عائد کیے، زوہیب حسن مجھ پر جھوٹے الزامات کے ساتھ توہین آمیز لہجے میں میرے خلاف باتیں کررہا ہے۔

عامر خان او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر فلموں کی ریلیز سے پریشان

اشتیاق بیگ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ زوہیب حسن نے اپنے انٹرویو میں نازیہ حسن کی موت کو غیر فطری قرار دیا ہے، نازیہ حسن لمبے عرصے تک کینسر میں مبتلا رہیں، نازیہ حسن کے انتقال سے متعلق برطانوی حکام کا ڈیتھ سرٹیفیکٹ موجود ہے، زوہیب حسن توہین آمیز اور حقائق کے برعکس باتیں کررہے ہیں، زوہیب حسن اپنا بیان واپس لے کر معافی مانگیں اور ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں۔

عدنان صدیقی حکومت کی جانب سے اپنے ہیروز کو نظرانداز کیے جانے پرافسردہ