اسلام آباد:شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار،زبیرعمرنوازشریف اورمریم نوازکے قسمئو بن گئے،اطلاعات کے مطابق نوازشریف اورمریم نواز کے وفاداراورتاویلیںپیش کرنے کے ماہرزبیرعمرنے نوازشریف اورمریم نواز کے جواب دینے کی بجائے خود سے تاویلیں پیش کرنے لگے قادر بلوچ اور ثنا زہری کی پارٹی چھوڑنے کی بتائی وجوہات کا حقیقت سے تعلق نہیں
سینئر نائب لیگی صدر مریم نوازاورسابق وزیراعظم نواز شریف کے ترجمان محمد زبیر کا کہنا ہے کہ قادر بلوچ اور ثنا اللہ زہری کی پارٹی چھوڑنے کی بتائی گئی وجوہات کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں۔
ثناء اللہ زہری اور جنرل (ر) عبد القادر بلوچ کے بیان پرتاویل پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کوئٹہ کے جلسے سے قبل جنرل قادر بلوچ ہمارے سے ملے تھے، میں طلال چودھری اور مصدق ملک ملاقات میں موجود تھے۔ جنرل قادر بلوچ نے کہا کہ جو نواز شریف نے فوج کے حوالے سے گوجرانوالہ میں کہا وہ اس کے ساتھ کھڑے ہیں۔
محمد زبیر کا کہنا تھا کہ جنرل قادر بلوچ کا صرف ایک مسئلہ تھا جنرل قادر بلوچ چاہتے تھے کہ ثنا اللہ زہری جلسے میں سٹیج پر تشریف لائیں، اس پر اختر مینگل نے اعتراض کیا تھا اختر مینگل اور ثنا اللہ زہری کی آپس میں دشمنی ہے۔ اختر مینگل نے کہا کہ اگر ثنا اللہ زہری سٹیج پر موجود ہوں گے تو وہ جلسے میں شرکت نہیں کریں گے۔زبیرعمرنے کہاکہ نوازشریف زہری اورمینگل کے درمیان اختلافات کم نہ کروا سکے بلکہ بڑھ گئے
مریم اور نواز شریف کے ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ہم پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم پر عدم اتحاد نہیں چاہتے تھے ہم نے جنرل قادر بلوچ کو سمجھایا یہ حقیقت سے باکل دور ہے کہ ان کو نواز شریف کے فوج سے متعلق بیانیہ سے کوئی اختلاف تھا اگر انھیں بیانیہ سے اختلاف ہوتا تو وہ 24 اکتوبر کو مریم کا استقبال کرنے کوئٹہ میں موجود نہ ہوتے۔
یاد رہےکہ اس سے پہلے بھی اگرکوئی نوازشریف اورمریم پرالزام ثابت ہوتا ہے یا لگتا ہے تونوازشریف اورمریم نوازابھی خاموش رہتےہیںتو زبیرعمرپہلے ہی شاہ سے زیادہ شاہ کے وفاداربن کرسامنے آجاتے ہیں