زلفی بخاری کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ‌پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بھیجنے کا بڑا دعویٰ

0
26

زلفی بخاری کا سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات میں ‌پاکستانیوں کو روزگار کے لیے بھیجنے کا بڑا دعویٰ

باغی ٹی وی : ن خصوصی برائے اوورسیز پاکستانی زلفی بخاری نے کہا ہے کہ کوریا ،سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے پاکستان کیلئے ہنر مند افراد کا کوٹہ بڑھا دیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ حکومت نے 18 ماہ کے دوران 97 ہزار پاکستانیوں کو بیرون ملک ملازمت پر بھیجا،ان افراد کو فنی تربیت دی گئی تھی۔جاپان کے ساتھ ملازمت کوٹے کیلئے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کیے ہیں ۔

ورلڈ اکنامک فورم کی رپورٹ کی روشنی میں پاکستان میں ملازمتوں کے مستقبل کے حوالے سے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے زلفی بخاری نے کہا کہ ہم نے جرمنی کے ساتھ ہنر مند افرادی قوت کیلئے 30 لاکھ یورو کا معاہدہ کیا ہے ،حکومت پاکستان کورونا وائرس میں اپنے شہریوں کو بہتر طریقے سے وطن واپس لائی، کم ترین تنخواہ پر بے روز گار ہونے والوں کو احساس پروگرام میں شامل کیا جائے گا۔
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان، متحدہ عرب امارات کے درمیان ایف اے ٹی ایف کے تناظرمیں مالی جرائم کے خلاف مفاہمتی یادداشت پر دستخط،اطلاعات کے مطابق متحدہ عرب امارات کے مرکزی بینک کے فنانشل انٹلیجنس یونٹ نے مالی جرائم سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ساتھ مفاہمتی یادداشت پر دستخط کردیے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان کے مالیاتی مانیٹرنگ یونٹ کے ساتھ طے پانے والے مفاہمتی یادداشت کے مطابق دونوں ممالک مالیاتی استحکام کے فروغ اور منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی اعانت کا مل کر مقابلہ کریں گے۔

خیال رہے کہ موجود حکومت ملک سے مالی جرائم کے خاتمے کے لیے متعدد اقدامات کر رہی ہے جس میں پارلیمنٹ میں اس حوالے سے ہونے والی حالیہ قانون سازی بھی شامل ہے۔یہ قانون سازی مالیاتی نگراں ادارے ایف اے ٹی ایف کی گرے لسٹ سے نکلنے کی وجہ سے بھی اور اس سلسلے میں مزید قانون سازی کے لیے پارلیمنٹ کا آئندہ ہفتے اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے

Leave a reply