زلفی بخاری اپنے دفاع کے لیے میدان میں آگئے کمشنر راولپنڈی کے خلاف اٹھایا بڑاقدم

0
45

زلفی بخاری اپنے دفاع کے لیے میدان میں آگئے کمشنر راولپنڈی کے خلاف اٹھایا بڑاقدم

باغیٹی وی: زلفی بخاری نے راولپنڈی رنگ روڈ کے کمشنر راولپنڈی گلزار حسین شاہ کیخلاف قانونی کارروائی کر نے کا فیصلہ کر لیاان کا کہنا تھا کہ .کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں،

اس سلسلے میں ذلفی بخاری کا کہنا تھا کہ کمشنر راولپنڈی نے من گھڑت اور جھوٹی رپورٹ بنائی وہ عدالت میں میرا سامنا کریں، وعدہ کیا تھا کہ میرے خلاف ہونے والے جھوٹے پروپیگنڈے کو بے نقاب کروں گا، کمشنر راولپنڈی نے کسی ثبوت کے بغیر کیوں لکھا کہ میں نے رنگ روڈ منصوبے میں اپنا اثر ورسوخ استعمال کیا،

کمشنر راولپنڈی کو عدالت میں میرے خلاف لگائے گئے الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا،قوم اور عدالتوں کو پتہ چلنا چاہیے کہ مجھ پر لگائے گئے الزامات کے پیچھے وجوہات کیا ہیں،ذلفی بخاری کی قانونی ٹیم نے دعویٰ کیا کہ انکوائری کمیٹی کے بقیہ 2 ممبران نے رپورٹ پر دستخط کرنے سے انکار کردیا تھا

گلزار حسین شاہ نے پھر بھی رپورٹ میں بغیر ثبوت ذلفی بخاری پر اختیارات کے ناجائز استعمال کا الزام عائد کیا.کیس میں گلزار حسین شاہ کو کورٹ میں الزامات کو ثابت کرنا پڑے گا یا پھر الزام عائد کرنے کی وجہ بتانی پڑے گی.کمشنر راولپنڈی الزامات واپس لے کر معافی مانگیں یا پھر ایک ارب روپے ہرجانہ ادا کریں،

Leave a reply