زلفی بخاری کا گھر سیل کر دیا گیا
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کے گھر کو سیل کر دیا گیا ہے جبکہ پی ٹی آئی کے رہنما زلفی بخاری کی رہائشگاہ پر اسلام آباد انتظامیہ نے چھاپہ مارا جس میں زلفی بخاری کے گھر پر چھاپہ اسلام آباد انتظامیہ اور پولیس کے 40 سے زائد اہلکاروں شامل تھے، پولیس نے زلفی بخاری کے ملازمین کو گھر سے نکال کر رہائشگاہ سیل کر دی۔
تحریک انصاف کے رہنماء زلفی بخاری کی رہائشگاہ پر اسلام آباد انتظامیہ کا چھاپہ، ملازمین کو نکال کر سیکٹر F7 کا گھر سیل کر دیا گیا pic.twitter.com/dQyMrG0ANW
— Abdul Qadir (@AbdulqadirARY) July 26, 2023
خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما زلفی بخاری کے وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے، جوڈیشل مجسٹریٹ محمد شبیر نے زلفی بخاری کے وانٹ گرفتاری جاری کیے تھے پی ٹی آئی رہنما کے خلاف تھانہ گولڑہ میں انسداد دہشتگردی سمیت مختلف دفعات پر مقدمہ درج ہے۔
مزید یہ بھی پڑھیں؛
ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ: پاکستان کے عنایت اللہ نے لیٹ برڈ ٹورنامنٹ جیت لیا
بحیرہ روم کے نو ممالک میں آگ بھڑک اٹھی
پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس،الیکشن ایکٹ ترمیمی بل 2023 منظور
پشاور،محرم الحرام کے موقع پر تمام ہسپتالوں میں طبی عملہ چوکس
سعودی رائل ائیر فورس کا تربیتی طیارہ گر کر تباہ
کیپٹن محمد سرور شہید کا 75 واں یوم شہادت، پاک فوج کا زبردست خراج عقیدت
9 اور 10 ویں محرم الحرام کو پشاور بی آر ٹی سروس معطل رہے گی
علاوہ ازیں زلفی بخاری 190 ملین پاؤنڈ اسکینڈل میں بھی نامزد ہیں۔ 24 جون کو انہوں نے کیس کے سلسلے میں قومی احتساب بیورو (نیب) میں پیش ہونے سے معذرت کی تھی۔ زلفی بخاری نے نیب کو تحریری جواب جمع کروایا تھا جس میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ نیب کا کال اپ نوٹس موصول ہونے کی اطلاع آج ملی، بیرون ملک ہونے کے باعث پیش نہیں ہو سکتا۔