زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

0
8

زلفی بخاری مشکل میں، عدالت میں درخواست دائر،عدالت نے کس کس کو طلب کر لیا؟

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں ذلفی بخاری کی بطور چیرمین پی ٹی ڈی سی بورڈ تعیناتی چیلنج کر دی گئی، نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کی تشکیل بھی عدالت میں چیلنج کر دی گئی، عدالت نے نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا،عدالت نے منیجنگ ڈائریکٹر پی ٹی ڈی سی تعیناتی کے خلاف درخواست پر بھی نوٹس جاری کر دیا.

وکیل حافظ عرفات نے عدالت مین کہا کہ چیرمین بورڈ ذلفی بخاری کی تعیناتی کابینہ نے خلاف قانون کی،عدالت نے وفاقی حکومت کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 2 ہفتے میں جواب طلب کرلیا،پی ٹی ڈی سی ملازمین کی جانب سےعرفات چودھری ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے

جسٹس عامر فاروق نے استفسار کیا کہ نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈ کس قانون کے تحت بنایا گیا؟ جس پر وکیل نے کہا کہ 18ویں ترمیم کے بعد یہ معاملہ صوبوں کو منتقل ہوچکا،وفاقی حکومت کو اختیارنہیں،چیرمین بورڈ پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی بورڈ کا اختیار ہے،منیجنگ ڈائریکٹر کی تعیناتی بغیر کسی اشتہار کے کردی گئی،ذلفی بخاری کی بطور چیرمین اور ایم ڈی کی تعیناتی کالعدم قرار دی جائے،نیشنل ٹورازم کوآرڈینیشن بورڈکی تشکیل کوغیرقانونی قراردیکرکالعدم قراردیاجائے،

واضح رہے کہ گزشتہ برس زلفی بخاری کو چیئرمین پی ٹی ڈی سی تعینات کیا گیا تھا

Leave a reply