زلفی بخاری وزیر ٹورازم جنہیں یہ نہیں پتہ کہ پاکستان کی کونسی جگہ سب کو دیکھنی چاہیے

0
33

زلفی بخاری وزیر ٹورازم جنہیں یہ نہیں پتہ کہ پاکستان کی کونسی جگہ سب کو دیکھنی چاہیے

باغی ٹی وی رپورٹ کے مطابق ، وطن عزیز پاکستان کے حکمران اور وزرا و مشیران بد قسمتی سے ایسے ہیں کہ جن کو اپنے وطن کے بارے میں ابجد یعنی اے بی سی کا بھی علم نہیں ‌ہے یعنی ایسے سوال کسی بچے سے بھی پوچھ لیے جائیں تو وہ فورا جواب دے گا. لیکن ہمارے ان ارباب اختیار کو علم نہیں‌ہے . اب ہمارے سمندر پار امور یعنی اوور سیز پاکستانی اور ٹورازم کے ذمہ دار معاون خصوصی زلفی بخاری کو ہی دیکھ لیں جنہیں‌ یہ بھی علم نہیں کہ پاکستان کی کسی ایک جگہ کا ہی بتا سکیں جہاں‌لوگ سیر سیاحت کے لیے آسکیں.


اس وقت سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جب ایک انٹرویو کرنے والے خاتون نے موصوف سے انگریزی میں‌پوچھا کہ کوئی ایک جگہ پاکستان کی بتا دیں جہاں ہر کسی کو لازمی سیر کے لیے جانا چاہیے . تو زلفی بخاری پہلے تو سوچتے رہے بعد میں یہ کہہ کر جان چھڑا لی کہ میں‌ابھی ٹھوڑی دیر بعد واپس آکر بتاتا ہوں..
ایسے حکمرانوں اور وزراء و مشیران کے بارے میں‌ پہلے ہی معروف ہے کہ یہ اقتدار کے وقت نطر آتے ہیں‌، اقتدار کاا مزا لوٹنے بعد نظر سے اوجھل سے ہو جاتے ہیں. یہ ایسے ہیں جن کی زندگی باہر گزری ہے .اور بیرون ملک ہی ان کا اوڑھنا بچھونا ہے. پاکستان صرف اقتدار کرنے کے لیے رکھا ہوا ہے

Leave a reply