زلفی بخاری کی بطور چیئرمین ٹی ڈی سی پی تعیناتی کیس،عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا،اہم ریمارکس
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ میں زلفی بخاری کی بطور چیئرمین ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن بورڈ تعیناتی کیس کی سماعت ہوئی عدالت نے معاون خصوصی زلفی بخاری کے خلاف درخواستیں یکجا کر کے 22 جولائی کو سننے کا فیصلہ کر لیا، جسٹس عامرفاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ کیا حکومت ساڑھے21 کروڑ لوگوں میں سے ایک بھی مستقل چیئرمین نہیں بنا سکتی؟تجربہ ہوگیا ہے، حکومت نے جو کام نہیں کرنا ہوتا اس کو اِدھر اُدھر کیسے کیا جاتا ہے، جسٹس عامر فاروق نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قائمقام سربراہ ایک محدود حد تک ہی کام کر سکتا ہے، قائمقام سربراہ مستقل نوعیت کے امور سرانجام نہیں دے سکتا،چیئرمین پی ٹی ڈی سی کی تعیناتی کا طریقہ کیا ہے ، کون منتخب کرتا ہے ؟ الجہاد ٹرسٹ کا فیصلہ پڑھیں ، قائمقام چیف جسٹس بھی صرف روز مرہ کے امور ہی چلا سکتا ہے ، جسٹس عامر فاروق نے مزید ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ قائمقام سربراہ کسی کے فوت ہونے یا چھٹی پر جانے کی صورت میں عارضی ہوتا ہے،قائمقام سربراہ ہمیشہ کے لیے کیسے لگایا جا سکتا ہے ؟ اسلام آباد ہائیکورٹ نے پی ٹی ڈی سی کیس کی سماعت 22 جولائی تک … زلفی بخاری کی بطور چیئرمین ٹی ڈی سی پی تعیناتی کیس،عدالت نے بڑا فیصلہ کر لیا،اہم ریمارکس پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں