ظلم کی انتہا، اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کے ساتھ ایسا کام کیا گیا کہ…

0
50

ظلم کی انتہا، اجتماعی زیادتی کے بعد خاتون کے ساتھ ایسا کام کیا گیا کہ…

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ریپ کا شکار خاتون دوران علاج ہسپتال میں چل بسی

واقعہ بھارت کا ہے جہاں ممبئی میں 34 سالہ خاتون کو ساکی ناکہ کے علاقے میں زیادتی کا نشانہ بنایا گیا ،ملزمان نے نہ صرف خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی کی بلکہ ملزمان نے لوہے کے راڈ خاتون کی شرمگاہ میں داخل کئے جس کی وجہ سے خاتون کی حالت غیر ہو گئی تھی، ملزمان اس دوران ویڈیو بھی بناتے رہے، خاتون کی حالت غیر ہونے پر ملزمان اسے چھوڑ کر فرار ہو گئے،

خاتون کو اہل علاقہ نے ہسپتال منتقل کیا جہاں اسکا علاج جاری تھا تا ہم دو روز بعد خاتون ہسپتال میں دم توڑ گئی، پولیس نے دعویٰ کیا ہے کہ اس کیس میں ایک ملزم موہن جس کی عمر 45 سال ہے کو گرفتار کر لیا گیا ہے جبکہ باقی ملزمان کو گرفتار کر لیا جائے گا ،پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے ،پولیس کا کہناہے کہ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ خاتون کے ساتھ اجتماعی زیادتی ثابت ہو گئی ہے، خاتون کے ساتھ ملزمان نے ظلم کی انتہا کی نہ صرف خود زیادتی کی بلکہ درندہ صفت ملزمان نے خاتون کی شرمگاہ میں لوہے کے راڈ بھی ڈالے، اس امر کا انکشاف ملزم کے موبائل سے ملنے والی ویڈیو سے ہوا،

دوسری جانب مہاراشٹر کے سابق وزیر اعلیٰ دیویندر فڑنویس نے واقعہ کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دی جائے ملزمان انسان نہیں بلکہ حیوان ہیں، جنہوں نے حیوانیت کی انکو ایسی سزا دی جائے جو سب کے لئے عبرتناک بن جائے، بھارت میں انسانی حقوق کی مقامی تنظیموں نے بھی مجرم کو پھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے

نوجوان لڑکی سے چار افراد کی زیادتی کی ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس ان ایکشن

خاتون سے زیادتی اور زبردستی شادی کی کوشش کرنے والا ملزم گرفتار

واش روم استعمال کیا،آرڈر کیوں نہیں دیا؟گلوریا جینز مری کے ملازمین کا حاملہ خاتون پر تشدد،ملزمان گرفتار

کرونا میں مرد کو ہمبستری سے روکنا گناہ یا ثواب

لاہور میں زیادتی کیسز میں مسلسل اضافہ،نوکری کی بہانے خاتون کے ساتھ ہوٹل میں زیادتی

ماں بیٹی سے زیادتی کیس میں اہم پیشرفت سامنے آ گئی

لاہور میں رواں برس جنسی زیادتی کے 369 کیسز، کسی ایک ملزم کو بھی سزا نہ مل سکی

لاہور میں حوا کی دو اور بیٹیاں لٹ گئیں،اغوا کے بعد جنسی زیادتی

شوہر نے بھائی اور بھانجے کے ساتھ ملکر بیوی کے ساتھ ایسا کام کیا کہ سب گرفتار ہو گئے

لڑکیوں سے بڑھتے ہوئے زیادتی کے واقعات کی پنجاب اسمبلی میں بھی گونج

شادی کا جھانسہ ، ویڈیو بناکر زیادتی اور پھر بلیک میل کرنے والا ملزم گرفتار

Leave a reply