Day: ستمبر 5، 2019

  • انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر 19 ایشیا کپ، پہلے میچ میں‌ افغانستان کی ٹیم نے پاکستان کو شکست دے دی

    انڈر19 ایشیا کپ کے پہلےمیچ میں افغانستان نے پاکستان کو 84 رنزسے ہرا دیا ہے،

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان ٹیم نےپہلےبیٹنگ کرتےہوئے46اوورزمیں9وکٹ پر172رنزبنائے، پاکستان کے عامرعلی اورفہدمنیرنے3، 3وکٹیں لیں، پاکستان کی پوری ٹیم 19.4اوورزمیں 78رنز پرڈھیرہوگئی، پاکستان کو شکست دینے پر افغان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی خوش نظر آئے،

    واضح رہے کہ انڈر 19 ایشیا کپ 2019 کی ٹرافی کی تقریب رونمائی کولمبو کے مقامی ہوٹل میں ہوئی تھی جس میں آٹھوں ٹیموں کے کپتان شریک تھے، تقریب کے دوران کپتانوں کے ساتھ ایک پریس کانفرنس بھی کی گئی جس کے بعد کھلاڑیوں کا ٹرافی کے ساتھ فوٹو سیشن ہوا تھا، پاکستانی کپتان روحیل نذیر نے بھی ٹرافی کے ساتھ تصویر بنوائی، اے سی سی انڈر 19 کپ میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت گروپ اے میں شامل ہیں جبکہ افغانستان اور کویت کی ٹیمیں بھی گروپ اے کا حصہ ہوں گی، گروپ بی میں سری لنکا، بنگلہ دیش، متحدہ عرب امارات (یو اے ای) اور نیپال شامل ہیں،

    روایتی حریف پاکستان اور بھارت کے درمیان 7 ستمبر کو میچ کھیلیں گے، پاکستان اور کویت کی ٹیمیں 9 ستمبر کو آمنے سامنے ہوں گی،

  • بزرگ اماں سے بدتمیزی کرتا پولیس افسر معطل کر دیا گیا

    بزرگ اماں سے بدتمیزی کرتا پولیس افسر معطل کر دیا گیا

    بزرگ خاتون سے بد تمیزی کرتا پولیس آفیسر آئی جی پنجاب نے معطل کر دیا

    باغی ٹی وی رپورٹ: پولیس گردی کی ایک اصطلاح ہماے معاشرے میں معروف ہے، اس اصظلاح کو پولیس کے ظلم و زیادتی پر مبنی رویے کی وجہ سے استعمال کیا جاتا ہے. اور یہ زیادتی صرف کمزور اور معاشرے کے پسے ہوئے طبقے سے ہی کی جاتی ہے. اسی پولیس گردی کی کی تازہ مثال ایک ویڈیو ہےجو سوشل میڈیا پر گردش کر رہی ہے اور اس پر بہت چرچا ہے. اس ویڈیو میں ایک پولیس آفیسر ایک بزرگ خاتون کو انتہائی بد تمیزی سے مخاطب ہے اور دھمکیاں دے رہا ہے .ساتھ ہی ساتھ غلیظ گالیاں‌بھی دے رہا ہے.اس واقعے کی ویڈیو بنانے والے کو ساتھی پولیس اہلکار روکتا ہے لیکن اپنے ساتھی کو نہیں روکتا جو ایک بزرگ اماں کے ساتھ شرمناک سلوک کر رہا ہے . پولیس کا یہ رویہ عام ہے لیکن جب ایسی ویڈیو پبلک ہوتی ہیں تو پھر ان کے خلاف متعلقہ افسران حرکت میں آتے ہیں . اور ایسا ہی ہوا اس بد تمیزی کی ویڈیو پر بھی حسب معمول پنجاب حکومت کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے ایکشن لیا اور آئی جی نے اس پولیس اہلکار کو معطل کر دیا ہے.
    https://twitter.com/tarhub/status/1169547126076035072?s=20
    یہاں یہ سوال پیدا ہوتاہے کہ جب ایسی وڈیوز وائرل ہوں ، اور لوگ ایسے افراد کو لعن طعن کریں تب ہی ہمارے متعلقہ افسران ایسے افراد کو معطل کریں گے اور ایکشن لیں گے.. پولیس کو بحیثیت ادارہ درست کرنے اور ان کے اندر اصلاحات لانے کے لیے بھی کچھ کریں گے.؟ کیا اب بھی پولیس کو بہتر بنانے کا وقت نہیں آیا ؟.

    سب سے اہم بات کہ موجودہ حکومت کا انتخابی نعرہ اور ماٹو ہی یہ تھا کہ ہم پولیس کو بہتر بنائیں گے. ایک سال بیت گیا اس کے اندر پولیس کی اصلاحات کے لیے کیا گیا اور کتنے فیصد عمل دآرمد ہوا ان سب سوالات کا جواب یہی ہوتاہے کہہ یہ سب پچھلی حکومت کا کیا دھرا ہے جو عشروں اس نظام کو چلاتی آئی ہیں ہم اب کیا کر سکتے ہیں، ہمیں ابھی وقت لگے گا. ایک سال کی کارکردگی کا یہی جواب ہے. پولیس کے ہاتھوں شہریوں کی تذلیل ہوتی ہے ، ان کو معمولی جرم پر تشدد کر کےمار دیا جائے. ایسے واقعات پنجاب پولیس کی شناخت بن چکے ہیں ، عوام اب منتظر ہیں کہ کب تبدیلی آتی ہے.

  • جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے ،علی محمد خان

    جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے ،علی محمد خان

    وفاقی وزیر مملکت علی محمد خان نے کہا ہے کہ جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ،ہم جہاد کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق علی محمد خان نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیریوں کی آزادی تک ان کے ساتھ ہیں،بھارت کشمیر کی تحریک کو ختم کرنا چاہتا ہے ،مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے،

    علی محمد خان کا کہنا تھا کہ جنگ صرف توپوں سے نہیں ہوتی،بھارت آغاز کرچکا ہے،ہم نے فیصلے کرنے ہیں کس کس جگہ پر کیا کیا حملے کرنے ہیں،ہم نےماضی میں بھی جہاد کیا ہے اوراب بھی کریں گے،ہم نے جہاد تلوارسے بھی کیا اورقلم سے بھی کریں گے .

    بھارتی فاشسٹ قیادت نے خطے کے امن کو خطرے میں ڈال دیا، عمانی وفد کی صدر مملکت سے ملاقات

    انہوں نے مزید کہا کہ بھارت اپنے کارڈ کھیل چکا ، اب پاکستان اپنے کارڈ کھیلے گا بھارت نے 5اگست کو اپنی موت کے پروانے پر دستخط کیے.مقبوضہ کشمیر میں مظالم کیخلاف امت مسلمہ کو متحد ہونا ہوگا ،مودی دنیا کا سب سے بڑا دہشتگرد اور قاتل اعظم ہے.مقبوضہ وادی میں کشمیریوں کی نسل کشی کی جارہی ہے.مقبوضہ وادی میں زیادتیوں کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کیا جارہا ہے

    سعودی،اماراتی وزراء خارجہ کی آرمی چیف سے ملاقات ،کشمیر پر پاکستان کی حمایت کی یقین دہانی

    سعودی عرب،یو اے ای وزراء خارجہ کی وزیراعظم سے ملاقات کا اعلامیہ جاری

    ہمیشہ کشمیریوں کا ساتھ دیں گے، جنرل زبیرمحمود حیات

    وزیراعظم عمران خان سے اومان کے اراکین پارلیمنٹ کے وفد کی ملاقات

    ہمارےجوان ایسے ہیں جن سے میں پسینہ مانگوں تووہ خون دیتے ہیں، آرمی چیف

    آئیں چلیں شہید کے گھر…کشمیر بنے گا پاکستان، یوم دفاع پر آئی ایس پی آر کا اہم اعلان

     

    پاکستانی سفارتخانوں میں اب بنے گا کشمیر ڈیسک ، وزیر خارجہ کا اعلان

     

     

  • نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    نیب قوانین پر میڈیا ہماری رہنمائی کرے، وفاقی وزیر قانون

    وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے کہا ہے کہ نیب قوانین پر اپوزیشن سے جلد مذاکرات کرنے کی کوشش کریں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق قائمہ کمیٹی برائے قانون کے اجلاس میں وفاقی وزیر قانون نے بتایا کہ نیب قوانین پر ایک کمیٹی بنی ہوئی ہے جو اپوزیشن سے مذاکرات کرے گی ،میڈیا ہمارے ساتھ بیٹھ کر نیب قوانین پر رہنمائی کرے

    واضح رہے کہ حکومت نے نیب قوانین میں ترامیم کے معاملہ پراپوزیشن سے رابطہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے ، حکومت نیب قوانین میں تجویزکردہ ترامیم کا مسودہ اپوزیشن کے سامنے رکھے گی ،نیب قوانین میں ترامیم پراپوزیشن کمیٹی سے بات چیت کرکےاعتماد میں لیا جائے گا .نیب قوانین میں ترامیم پرحکومتی اوراپوزیشن کے مابین آخری بیٹھک کوکئی ماہ گزرچکے ہیں.

    وزارت قانون کے ذرائع کے مطابق حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کربذریعہ پارلیمنٹ ترامیم کرناچاہتی ہے،اپوزیشن کے ساتھ نہ دینے پرحکومت نیب قوانین میں ترامیم بذریعہ آرڈیننس کریگی،نیب قوانین میں ترامیم پر حکومت اور اپوزیشن ملاقات اگلے ہفتہ متوقع ہے،

    نیب قوانین میں ترامیم پرحکومت اوراپوزیشن نمائندوں کےدرمیان چارملاقاتیں ہوچکی ہیں ،ترامیم کے حوالے سے کمیٹی میں فروغ نسیم، ملیکا بخاری،علی محمد خان حکومتی ممبران ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے ایاز صادق،نویدقمر،زاہد حامد او ر دیگر ارکان شامل ہیں.

  • ڈیفنس ڈے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایاجائے گا

    ڈیفنس ڈے کشمیریوں کے ساتھ بھرپور اظہار یکجہتی کے طور پر منایاجائے گا

    سرگودہا(نمائندہ باغی ٹی وی ) ڈپٹی کمشنر خوشاب مسرت جبیں نے کہا ہے کہ 6 ستمبر ڈیفنس ڈے کشمیریوں سے یکجہتی کے ساتھ بھر پور طریقے سے منایا جائیگا -انہوں نے کہا ہے کہ حکومت کی ہدایات پر سیمینار کے انعقاد اور ریلی نکالنے کا اہتمام کر لیا گیا ہے -یہ بات انہوں نے ڈی سی کانفرنس روم میں ڈیفنس ڈے کے پروگرام کے انتظامات کا جائیزہ لیتے ہوئے ایک اجلاس میں بتائی -اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) خوشاب نادیہ شفیق،اسسٹنٹ کمشنر خوشاب افتخار حسین بلوچ،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر امان اللہ،ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر امتیاز احمد مانگٹ،ڈسٹرکٹ ایمر جنسی آفیسر ریسکیو 1122 ڈاکٹر نیئر عالم خان، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ رحمت علی باجوہ،ڈی ایم اوخیضراں علی کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران موجود تھے – 6 ستمبر کو گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آباد میں ساڑھے 8 بجے سیمینار کا انعقاد ہو گا -پروگرام کے مطابق 8بجکر 58 منٹ پر سائیرن اور پرچم کشائی کی جا ئے گی -بعد ازاں پاکستان اور کشمیر کے ترانے،2منٹ کی خاموشی،قرآت نعت،ملی نغمے،تقاریر کی جائینگی اور آخر میں ڈپٹی کمشنر مسرت جبیں سیمینار سے خطاب کر یں گی -سیمینار کے بعد 10 بجے دن گورنمنٹ ٹیکنیکل ہائی سکول جوہر آبا دتا گورنمنٹ کالج چوک تک ریلی نکالی جائیگی –

  • اسلامک ٹوارزم، پنجاب کے محکمہ سیاحت کا بڑا فیصلہ

    اسلامک ٹوارزم، پنجاب کے محکمہ سیاحت کا بڑا فیصلہ

    صوبائی وزیر سیاحت و کھیل رائے تیمور بھٹی کی زیر صدارت اسلامک ٹورازم کے فروغ سے متعلق اعلیٰ سطحی اجلاس محکمہ ٹورازم کے دفتر میں منعقد ہوا۔

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس کے دوران اسلامک ٹورازم کے فروغ اور زائرین کی سہولت کیلئے جدیدبس سروس کے اجراءکا فیصلہ کیا گیا۔ اسلامک ٹورازم کا آغازلاہور سے کیا جائے گا جبکہ بعد ازاں اس منصوبے کو ملتان سمیت صوبہ بھر میں متعارف کروایا جائے گا۔

    کے پی ٹورازم ڈیپارٹمنٹ نے پاکستان کی پہلی ٹورازم موبائل ایپ متعارف کرا دی

    سیاحت کے فروغ کے لئے عمران خان کی آزاد کشمیر حکومت کو ہدایت

    اجلاس کو بتایا گیا ک دربار حضرت بی بی پاک دامن، دربار حضرت داتا گنج بخشؒ، دربار حضرت پیر مکیؒ، دربار حضرت شاہ جمالؒ، دربار حضرت میاں میرؒ، دربار حضرت مادھو لال شاہ حسینؒ، دربار حضرت شاہ محمد غوثؒ، دربار حضرت شاہ عبدالعالیؒ، دربار حضرت شاہ چراغ ؒ، دربار حضرت درس بڑے میاںؒ، دربار حضرت حسین زنجانی ؒاور دربار حضرت شاہ عنایت قادری ؒ سمیت لاہور کے 13مقدس مزارات کی زیارت کیلئے جدید بس سروس کااجراءکیا جا رہا ہے جس کے تحت تین مختلف روٹس پر زائرین کو مقدس مقامات کی زیارت کروائی جائے گی۔

    سیاحت کے فروغ اورمسافروں کی سہولت کے لئے خیبر پختونخواہ حکومت بازی لے گئی

    صوبائی وزیرکو لاہور میں واقع مقدس مزارات پر زائرین کی سہولت کیلئے بس سروس کے اجراءسے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔اجلاس کے دوران ان مقدس مقامات پر زائرین کی رسائی، تجاوزات کے خاتمے ، پیچ ورک اورپارکنگ و دیگر مسائل کے حل سے متعلق مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا تا کہ ان مقامات کو وزیٹر فرینڈلی بنایا جا سکے اور خواتین و بچوں کو کوئی تکلیف نہ ہو۔

    مرنا ، جینا کشمیریوں کے ساتھ ، محکمہ سیاحت پنجاب نے بھی کشمیریوں سے یکجہتی کا بھرپور اظہار کیا

    صوبائی وزیر تیمور بھٹی نے زائرین کی فول پروف سیکورٹی، پینے کے صاف پانی کی فراہمی،صاف ٹوائلٹس ، خواتین ، بزرگ شہریوں اور معذور افراد کی سہولت کیلئے خصوصی اقدامات کی ہدایت کی۔انہوں نے بس ٹرمینل پر ریسورس سنٹر کے قیام، سیکورٹی گارڈز اور ٹورسٹ گائیڈکی موجودگی کو بھی یقینی بنانے کیلئے بھی ہدایات جاری کیں۔انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت اسلامک کلچر کے فروغ کیلئے ہر ممکن وسائل مہیا کرئے گی۔انہوںنے مزید کہا کہ بس سروس کے اجراءسے مذہبی سیاحت کے فروغ اور اتحاد بین المذاہب کو تقویت ملے گی۔اجلاس میں سیکرٹری سیاحت و کھیل ندیم محبوب، مینجنگ ڈائریکٹر پنجاب ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن تنویر جبار، پولیس، اوقاف، ٹرانسپورٹ، اربن یونٹ اورمحکمہ آثار قدیمہ سمیت متعلقہ محکموں کے افسران نے شرکت کی۔

    واہگہ بارڈر جانا ہے تو محکمہ سیاحت کی بس پر جائیں

  • پروین سکندرگل قتل، وزیرقانون کا نوٹس، رپورٹ طلب

    پروین سکندرگل قتل، وزیرقانون کا نوٹس، رپورٹ طلب

    وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت مسلم لیگ ق کی رہنما مقتولہ پروین سکندر گل کے گهر پہنچ گئے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق وزیر قانون راجہ بشارت نے مقتولہ کے عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کیا ،وزیر قانون نے پروین سکندر کے قتل کی تفصیلی رپورٹ بھی طلب کرلی .

    سابق رکن صوبائی اسمبلی آمنہ الفت بهی مقتولہ کے گهر پہنچ گئیں .

    واضح رہے کہ مسلم لیگ ق کے رہنما پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا، لاہورکےعلاقےنصیر آباد میں گھر سے سابق ایم پی اے کی لاش برآمد ہوئی ،واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس ان کے گھر پہنچ گئی ، پروین سکندر گل کو گھر میں قتل کر دیا گیا، فرانزک ٹیم اور پولیس کی بھاری نفری موع پر پہنچ گئی ہے

    پولیس کے مطابق سابق ایم پی اے پروین سکندر گل کو بظاہر قتل کیاگیا،60سال کی پروین سکندر گل کے گلے پر رسی کا نشان ہے ،پروین سکندر گل گھر کے اوپر والے پورشن میں اکیلی رہتی تھیں ،سابقہ ایم پی اے پروین سکندر گل غیر شادی شدہ تھیں، پروین سکندر مشرف دور میں ق لیگ کےٹکٹ پر رکن پنجاب اسمبلی منتخب ہوئی تھیں

  • محمد منشاء یاد کا یوم پیدائش

    محمد منشاء یاد کا یوم پیدائش

    محمد منشا یاد کا یومِ پیدائش

    اُردو اور پنجابی کے معروف کہانی کار اور ڈرامہ نویس محمد منشا یاد 5 ستمبر 1937ء کو حافظ آباد کے قریب ایک گائوں میں پیدا ہوئے تھے۔ ان کا اصل نام محمد منشاء تھا، تاہم انہوں نے منشا یاد کے قلمی نام سے اپنے ادبی سفر کا آغاز کیا۔ ان کا پہلا افسانہ 1955ء میں منظر عام پر آیا ۔
    منشا یاد نے اسلام آباد میں حلقہ ارباب ذوق کی شاخ بھی قائم کی تھی اور عمر کے آخری دن تک اس تنظیم میں فعال رہے ۔ حکومت پاکستان نے 2004ء میں ان کی خدمات کے اعتراف میں انھیں تمغۂ حسنِ کارکردگی سے نوازا تھا۔ 2006ء میں انھیں پنجابی میں بہترین ناول نگاری کا بابا فرید ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا جبکہ 2010ء میں انھیں عالمی فروغ ادب ایوارڈ سے بھی سرفراز کیا گیا۔

    منشا یاد نے 15 اکتوبر 2011ء کو اسلام آباد میں وفات ہائی اور وہیں آسودہ خاک ہوئے ۔۔!!!

  • ممکنہ ڈیل….نواز شریف نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کیا کہا؟

    ممکنہ ڈیل….نواز شریف نے شہباز شریف کو کوٹ لکھپت جیل میں کیا کہا؟

    کوٹ لکھپت جیل میں قید نواز شریف نے کہا ہے کہ این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے

    باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف سے آج ملاقات کا دن ہے، نواز شریف سے آج شہباز شریف اور کیپٹن ر صفدر نے ملاقات کی ہے.

    نواز شریف کی جیل میں زندگی خطرے میں ،صحت کے حوالہ سے اہم انکشاف باغی ٹی وی سامنے لے آیا

    ممکنہ ڈیل کی خبروں کے حوالہ سے نواز شریف نے شہباز شریف سے کہا کہ میں کبھی بھی ڈیل نہیں کروں گا،قانونی جنگ لڑوں گا،ووٹ کو عزت دو کی بات پر قائم ہوں، حکومت جلد انجام کو پہنچنے والی ہے،این آر او کا طعنہ دینے والے بہت جلد عوام سے این آر او مانگیں گے، عوام عمران خان اور ان کی کابینہ کا احتساب کریں گے،نواز شریف کا مزید کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر پر دنیاکو جاگنا ہو گا،

    واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کوٹ لکھپت جیل میں قید ہیں اور العزیزیہ ریفرنس کیس کی سزا کاٹ رہے ہیں، حکومت نے نواز شریف کا اے سی بند کر دیا ہے اور تمام سہولیات واپس لے لی ہیں، نواز شریف سے جمعرات کو ملاقات کا دن مقرر ہے

    نواز شریف اور آصف زرداری سے ڈیل، وزیر داخلہ نے کیا جواب دیا؟

    جیل میں نواز شریف کو قتل کرنے کی سازش کی جارہی ہے، شہباز شریف

    نوازشریف و زرداری کو چھوڑنے کا اعلان، پاکستانی سیاست میں ہلچل مچ گئی

    العزیزیہ ریفرنس،نوازشریف کی سزا کے خلاف اپیل سماعت کے لئے مقرر