Month: 2025 جون

  • چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت

    چیف الیکشن کمشنر اور ارکان کی تقرری: وزیراعظم کی اپوزیشن لیڈر کو ملاقات کی دعوت

    اسلام آباد: وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری پر مشاورت کے لیے اپوزیشن لیڈر عمرایوب کو ملاقات کی دعوت دے دی۔

    وزیراعظم شہباز شریف نے اپوزیشن لیڈر عمر ایوب کو خط میں کہا کہ چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی مدت 26 جنوری کو ختم ہوچکی ہے، آرٹیکل218 کے تحت چیف الیکشن کمشنر اور ممبران کے لیے تجاویز پارلیمانی کمیٹی کو ارسال کی جانی ہیں،چیف الیکشن کمشنر اور دو ممبران کی تقرری کے لیے آپ کو ملاقات کی دعوت دیتا ہوں۔

    اپوزیشن لیڈر عمر ایوب نے بتایا کہ وزیراعظم شہباز شریف نے چیف الیکشن کمشنر کے تقرر پر مشاورت کے لیے 16 مئی کو خط بھیجا ہے، تحریک انصاف چیف الیکشن کمشنر اور دو ارکان کے تقرر پر مشاورت کے لیے تیار ہے ۔

    لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

  • گجرات: چناب یونیورسٹی میں موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

    گجرات: چناب یونیورسٹی میں موٹر وے پولیس کے زیر اہتمام روڈ سیفٹی سیمینار

    گوجرانوالہ (باغی ٹی وی، نامہ نگار محمد رمضان نوشاہی) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹر ویز پولیس کے زیر اہتمام یونیورسٹی آف چناب گجرات میں روڈ سیفٹی سیمینار منعقد کیا گیا۔ ڈی آئی جی افضال احمد کوثر کی ہدایت پر ایس پی فرخ رضا کی نگرانی میں منعقدہ سیمینار میں مہمان خصوصی ڈی ایس پی اشفاق احمد (کلیر لائنز ہیڈکوارٹر) تھے۔ اس موقع پر ڈی ایس پی طاہر حسین، اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسٹوڈنٹس افیئرز عمران ارشد، یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

    سیمینار کا مقصد نوجوانوں میں روڈ سیفٹی اور ٹریفک قوانین سے متعلق شعور بیدار کرنا تھا۔ انسپکٹر عثمان حیدر، انسپکٹر شمریز اقبال، انسپکٹر عابد طور اور انسپکٹر عمرانہ نے شرکا کو سیفٹی ہیلمٹ، سیٹ بیلٹ کے استعمال، لین ڈسپلن، اوور اسپیڈنگ اور رانگ سائیڈ ڈرائیونگ جیسے اہم موضوعات پر بریفنگ دی۔ ڈرائیونگ لائسنس کی قانونی اہمیت اور ذمہ دارانہ ڈرائیونگ پر بھی روشنی ڈالی گئی۔

    ڈی ایس پی اشفاق احمد نے کہا کہ طلبہ ملک کا سرمایہ ہیں، انہیں چاہیے کہ وہ ٹریفک قوانین کی مکمل پابندی کرتے ہوئے نہ صرف اپنی بلکہ دوسروں کی جانوں کو بھی محفوظ رکھیں۔ عمران ارشد نے کہا کہ اس قسم کے پروگرام وقتاً فوقتاً ہونے چاہییں تاکہ معاشرے میں محفوظ ڈرائیونگ کا شعور پیدا ہو۔

    شرکا نے سیمینار کو مفید قرار دیتے ہوئے موٹر وے پولیس کی اس کوشش کو سراہا اور ایسے مزید پروگرامز کے انعقاد کی خواہش ظاہر کی۔

  • لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    لاہور : عید الاضحیٰ پر ٹیوب ویل چلانے کے اوقات کار جاری

    واٹر اینڈ سیوریج اتھارٹی (واسا) لاہور نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر شہریوں کو بلاتعطل پانی کی فراہمی یقینی بنانے کے لیے ٹیوب ویلز کے اوقات کار جاری کر دیئے ہیں۔

    اعلامیے کے مطابق عید کے دنوں میں ٹیوب ویلز تین مختلف دورانیوں میں چلائے جائیں گے تاکہ صارفین کو بھرپور پانی کی فراہمی ممکن بنائی جا سکے عید کے پہلے روز پہلا دورانیہ صبح 4 بجے سے دوپہر 12 بجے تک، دوسرا دورانیہ دوپہر 2 بجے سے شام 4 بجے تک، جبکہ تیسرا اور آخری دورانیہ شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک جاری رہے گا، عید کے دوسرے روز پانی کی فراہمی صبح 4 بجے سے 10:30 بجے تک، پھر دوپہر 2 سے 4 بجے تک اور شام 5 سے رات 9 بجے تک کی جائے گی۔

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    ایم ڈی واسا کے مطابق تمام ڈائریکٹرز کو ہدایت جاری کی گئی ہے کہ وہ عیدگاہوں اور مساجد کا مکمل سروے کروائیں اور پانی کے اوور فلو سے متعلق شکایات کا فوری ازالہ کریں، تمام فیلڈ دفاتر مکمل طور پر فعال رہیں گے اور عملہ مکمل طور پر متحرک ہوگا ٹیوب ویلز یا مشینر ی میں کسی بھی خرابی کی صورت میں فوری مرمت کروانے کی ہدایت بھی جاری کی گئی ہے، تمام آپریشنل اسٹاف عید کے دنوں میں تین شفٹوں میں 24 گھنٹے ڈیوٹی سر انجام دے گا، جبکہ عملے کی تمام عید کی چھٹیاں منسوخ کر دی گئی ہیں تاکہ شہریوں کو کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

  • بھارت تاریخی بدترین شکست پر فوج کو خراج تحسین پیش کرنیوالا "پہلا ملک” بن گیا

    بھارت تاریخی بدترین شکست پر فوج کو خراج تحسین پیش کرنیوالا "پہلا ملک” بن گیا

    پاکستان کیخلاف بھارتی ائیر فورس اور مسلح افواج کو تاریخی بدترین شکست پر انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں خراج تحسین پیش کرکے نئی تاریخ رقم کردی گئی۔

    انڈین پریمئیر لیگ (آئی پی ایل) میں فائنل کے موقع پر اپنی ناکام مسلح افواج کو ٹریبیوٹ پیش کیا، جنہیں گزشتہ ماہ پاکستان کے ہاتھوں بدترین ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا تھا،پاکستان کے ہاتھوں تاریخی ہزیمت برداشت کرنے، رافیل طیاروں کے تباہ ہونے، فوجی چوکیوں کے نیست ونابود اور ائیر بیسز تباہ ہونےپر اپنی مسلح افواج کو سراہا، جس پر دنیا بھر میں بھارتی بورڈ کا مذاق بنایا جارہا ہے۔

    یہ پہلا موقع ہے کہ دنیا بھر میں اپنی ہزیمت کا کسی ملک کی جانب سے عوامی انداز میں جشن منایا گیا ہو، ہآئی پی ایل فائنل میں پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کی طرح آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا گیا، جس پر مداح منتظمین کا مذاق بنارہے ہیں۔

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

    اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں پاکستان کرکٹ بورڈ نے فائنل کی اختتامی تقریب کو مسلح افواج کیلئے منسوب کیا تھا، جنہوں نے جنگی میدان پر دشمن بھارت کو شکست دی تھی اور جنگ بندی کیلئے امریکا کو مداخلت کرنا پڑی تھی۔

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائن دیوالیہ ہونے کے قریب

  • ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس:ملزم کو 14 روزہ ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

    عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخواست منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    اسلام آباد کی سیشن کورٹ میں معروف ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل کیس کی سماعت ہوئی،پولیس نے ملزم کو ڈیوٹی مجسٹریٹ احمد شہزاد گوندل کی عدالت میں پیش کیا،سماعت کے دوران پراسیکیوٹر اور ڈسٹرکٹ پرایسکیوٹر عدالت میں غیر حاضر رہے جس پر ڈیوٹی مجسٹریٹ نے ان پر سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ پراسیکیوٹرز اکثر عدالت میں حاضر نہیں ہوتے۔

    عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کو کمرہ عدالت میں طلب کیا مگر بتایا گیا کہ پراسیکیوٹر چھٹیوں پر ہیں، عدالت نے ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر کے آنے تک سماعت میں وقفہ کر دیا، بعدازاں عدالت نے ملزم عمر حیات کی شناخت پریڈ کی درخو است منظور کر لی اور ملزم کو چودہ روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔

    ٹک ٹاکر ثناء یوسف قتل کیس: ملزم کے ہوشربا انکشافات،آئی جی اسلام آباد کا تہلکہ خیز دعویٰ

    اسحاق ڈار کی روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

  • بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

    بھارتی پارلیمانی وفد کا لندن میں ’قاتل مودی‘ کے نعروں سے استقبال

    لندن : بھارتی پارلیمانی وفد کی برطانیہ آمد پر لندن میں مقیم پاکستانیوں اور کشمیریوں نے شدید احتجاج کیا-

    مظاہرین نے ’قاتل قاتل مودی قاتل‘ کے فلک شگاف نعرے لگا کر مودی سرکار کی عالمی سطح پر مخالفت کا اظہار کیا،مظاہرین نے ہاتھوں میں ارتضیٰ عباس شہید کی تصاویر، کلبھوشن یادیو، اور بھارتی رافیل طیاروں کی تباہی کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھےلندن کی فضا ئیں ’بھارت عالمی دہشتگرد‘ کے نعروں سے گونجتی رہیں۔

    مظاہرین کا کہنا تھا کہ بھارت نہ صرف بلوچستان میں تخریب کاری میں ملوث ہے بلکہ کینیڈا سمیت کئی ممالک میں ریاستی دہشتگردی کا مرتکب بھی رہا ہے انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ پہلگام واقعے کی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، اور بھارت کو عالمی عدالت میں دہشتگرد ریاست قرار دیا جائے۔

    احتجاج میں شریک افراد نے افواجِ پاکستان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قوم اور فوج نے ہمیشہ بھارت کی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا ہے۔

  • اسحاق ڈار کی روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید

    اسحاق ڈار کی روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی تردید

    نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے 19 مئی کو ہونے والے اپنے دورہ چین کے حوالے سے کہا ہے کہ یہ دورہ مکمل طور پر دوطرفہ نوعیت کا تھا، اس دوران چین کے حکام کے ساتھ اہم ملاقاتیں ہوئیں۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ دورہ چین کے دوران ہونے والی دونوں، دوطرفہ اور سہ فریقی ملاقاتیں غیر رسمی نوعیت کی تھیں اور ان میں خطے کی صورتحال، باہمی تعاون اور سیکیورٹی امور پر تبادلہ خیال ہوا بھارتی الزامات اور حالیہ جارحیت کے تناظر میں نائب وزیراعظم نے دعویٰ کیا کہ چین نے پاکستان کی بھرپور حمایت کی، اور چینی وزارت خارجہ کی جانب سے اگلے ہی روز پاکستان کے مؤقف کی تائید میں مثبت بیان جاری کیا گیا۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کی طرف سے پھیلائے گئے جھوٹے الزامات کے جواب میں پاکستان نے ایک مؤثر سفارتی حکمتِ عملی اپنائی پاکستان کا اعلیٰ سطحی وفد بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں امریکہ، برطانیہ اور برسلز روانہ کیا گیا، جبکہ دیگر سفارتی ٹیمیں بھی متحرک ہوئیں نائب وزیراعظم کے مطابق پاکستانی وفد اس وقت واشنگٹن میں موجود ہے جہاں دوست ممالک کو حقائق سے آگاہ کیا جا رہا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ دنیا کے بیشتر ممالک نے پَہلگام واقعے کی تحقیقات میں تعاون کی پاکستانی پیشکش کو سراہا ہے اور بھارت کی جھوٹ پر مبنی الزام تراشی کو مسترد کیا ہے بھارت کی یہ روایت رہی ہے کہ وہ جھوٹے دعووں کے ذریعے دنیا کی توجہ ہٹانے کی کوشش کرتا ہے، جیسا کہ ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی جھوٹا ثابت ہوا تھا۔

    اسحاق ڈار نے زور دیا کہ دنیا بھر میں پاکستانی سفیروں نے بھی مؤثر انداز میں حقائق پیش کیے اور آج پوری دنیا پاکستان کے مؤقف کو تسلیم کر رہی ہے یہ سب کچھ ہماری مربوط، منظم اور کامیاب سفارتکاری اور ٹیم ورک کا نتیجہ ہے روس کو نظر انداز کرنے کے الزامات کی بھی تردید کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ روس کے ساتھ رابطہ موجود ہے اور کسی قسم کی غفلت نہیں برتی گئی وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی نے روسی وزیر خارجہ سمیت کئی اہم عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کی ہیں۔

    اسحاق ڈار نے بھارت کی عالمی سطح پر پھیلائی گئی جھوٹ پر مبنی مہم پہ کہا کہ وقت نے ثابت کیا پاکستان سچ کہہ رہا تھا اور بھارت دنیا کو گمراہ کرنے کی ناکام کوشش کر رہا تھا بھارت کے تقریباً 4 سے 5 درجن افراد پر مشتمل وفود اس وقت دنیا بھر میں گھوم رہے ہیں، لیکن ان کی مہم عالمی برادری کو قائل کرنے میں ناکام رہی ہے۔

    اسحاق ڈار نے کہا کہ بھارت کا پاکستان کا ایف-16 طیارہ گرانے کا دعویٰ بھی پہلے ہی بے نقاب ہو چکا ہے، اور اب حالیہ الزامات میں بھی بھارت کی سبکی ہوئی ہے پوری دنیا پاکستان کی کامیاب سفارت کاری کو ٹیم ورک کا نتیجہ قرار دے رہی ہے اور پاکستانی سفیروں نے بیرون ممالک میں حقیقت سے دنیا کو آگاہ کر دیا ہے۔

    انہوں نے کہا کہ بھارت کا خطے میں بالادستی کا دعویٰ زمین بوس ہو چکا ہے، اور اب دہلی میں سیاسی حلقوں میں ماتم کی کیفیت ہے، جہاں ایک دوسرے پر الزامات کی بوچھاڑ جاری ہے۔ اسحاق ڈار نے دعویٰ کیا کہ قومی سلامتی کے معاملے پر پوری پاکستانی قوم متحد ہے، اور یہی اتحاد دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہے۔

    اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پاکستان کی سفارتی فتح کے بعد ترکیہ اور آذربائیجان میں عوام خوشی سے سڑکوں پر نکل آئے، جو اس بات کا مظہر ہے کہ پاکستان کی سچائی اور وقار کو عالمی سطح پر تسلیم کیا جا چکا ہے پاکستان نے عالمی برادری کو صاف الفاظ میں بتایا ہے کہ ہم جنگ نہیں چاہتے، لیکن اگر جنگ مسلط کی گئی تو منہ توڑ جواب دینے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں، سفارتی محاذ پر بروقت اور مربوط حکمت عملی کے باعث بھارت کا غرور خاک میں ملا دیا گیا ہے۔

  • پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائن دیوالیہ ہونے کے قریب

    پاکستانی فضائی حدود کی بندش، بھارتی ائیرلائن دیوالیہ ہونے کے قریب

    پاکستان کی فضائی حدود کی بندش سے بھارتی ائیرلائنز کو اربوں کا نقصان ہوگیا۔

    رپورٹ کے مطابق فضائی حدود کی بندش سے ائیر انڈیا کی پرواز کو 8 ارب 20 کروڑ سے زائد کا نقصان پہنچا ہے ائیرانڈیا کے سی ای او نے نقصان پر بھارتی حکومت کو خط لکھ دیا،سی ای او نے خط میں بھارتی حکومت سے کہا کہ ائیرانڈیا کو روزانہ 20 کروڑ روپے کا نقصان ہو رہا ہے،پابندی لگی رہی تو ائیرلائنز کو جاری رکھنا مشکل ہوجائے گا۔

    ایوی ایشن ذرائع نے بتایا کہ دیگر بھارتی ایئرلائنز کو بھی اربوں کا نقصان پہنچ چکا ہے فضائی حدود کی بندش کو 40 دن ہو گئے ہیں جس میں ایئرانڈیا کو 8 ارب 20 کروڑ کا نقصان ہوا۔

    کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے مود ی کو جنگی مجرم قرار دیا

    سعودی حکومت کی حج کے دوران نعرے بازی، جھنڈے اور تصویر کشی پر پابندی

  • کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    کم عمری شادی کا قانون فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج

    لاہور: 18 سال سے کم عمر لڑکی کی شادی کے قانون کو فیڈرل شریعت کورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔

    شہزادہ عدنان نامی شہری نے اپنے وکیل مدثر چوہدری ایڈووکیٹ کی وساطت سے درخواست دائر کی، موقف اختیار کیا کہ شادی سے متعلق قانون قرآن اور حدیث کے خلاف بنایا گیا ہے،شہری نے درخواست میں موقف اپنایا کہ چائلڈ میرج ریسٹرین بل 2025 خلاف آئین بنایا گیا، درخواست میں قرآنی آیات کا حوالہ بھی دیا گیا، شادی سے متعلق جو قانون بنایا گیا اس کی قید بامشقت سزا رکھی گئی ہے، درخواست میں کہا گیا کہ قید بامشقت سزا بھی خلاف آئین ہے۔

    درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی کہ یہ قانون قرآن مجید اور سنت کے خلاف ہے اس کو ختم کیا جائے، ریاست کو اس قانون کے تحت مقدمہ درج کرنے سے روکا جائے۔

  • نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے مود ی کو جنگی مجرم قرار دیا

    نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے مود ی کو جنگی مجرم قرار دیا

    نیویارک کے سوشلسٹ میئرل امیدوار زوہران مامدانی نے بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی پر سخت تنقید کرتے ہوئے انہیں ایک جنگی مجرم قرار دیا ہے۔

    رپورٹ کے مطابق امریکی ڈیموکریٹک پارٹی اور نیویارک سٹیٹ اسمبلی ممبر زوہران مامدانی نے مودی سے ممکنہ ملاقات کے سوال پر سخت مؤقف اپنایا ، کہا کہ جیسے نیتن یاہو، ویسے ہی مودی، دونوں مسلمانوں کے قاتل، زوہران مامدانی نے 2002 کے گجرات فساد ا ت کو یاد دلایا، جہاں 1000 سے زائد مسلمان مارے گئے تھےگجرات میں اس قدر قتلِ عام ہوا کہ لوگ اب یہ بھی نہیں مانتے کہ وہاں مسلمان رہتے تھے، زوہران مامدانی بھارتی نژاد امریکی مسلمان ہیں، والد کا تعلق بھی گجرات، بھارت سے ہے۔

    مامدانی اس سے قبل اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کو بھی جنگی مجرم کہہ چکے ہیں، نیو میئر، نیو میڈیا” فورم میں دیئے گئے بیانات نے نیویارک کی سیاست میں ہلچل مچا دی۔

    اس سے قبل اس نے نیویارک کے دو ہندوستانی نژاد سیاستدانوں – کوئنز اسمبلی کی خاتون جینیفر راجکمار اور سابق ریاستی سینیٹر کیون تھامس – کو مودی اور ان کی حکمران ہندو حکومت کے ساتھ اتحاد کرنے یا نہ کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا تھا،2020 میں، انہوں نے ہندوستانی نسل کے دیگر قانون سازوں کو مودی کی حکومت سے وابستہ ہونے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔