تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات

تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات اسلام آباد (محمداویس ) سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی میں انکشاف ہواہے کہ چینی سفیر نے شکوہ کیا ہے کہ تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا ہے ،چینی کمپینوں کی بات کوئی نہیں سنتا وہ رورہے ہیں ،شعبہ توانائی کے منصوبوں میں حکومت کی طرف سے 1عشایہ 2ارب ڈالر کی عدم ادائیگی پر چینی کمپنیوں نے کام روک دیا ہے۔وزیر منصوبہ بندی اسدعمر نے کمیٹی کوبتایا کہ سی پیک پر جتنا کام ہوناچاہیے تھا وہ نہیں ہوا ،مختلف منصوبے اب پی پی پی موڈ میں لے کرجا رہے ہیں ۔حکام نے کمیٹی کوبتایا کہ گوادر میں وکیشنل ٹریننگ سنٹر بن گیا ہے مگر وہاں سٹاف نہیں ہے۔ ارکان کمیٹی نے کہا کہ گوادرکے عوام کوصاف پانی دستیاب نہیں ہے پانی کے بغیر کوئی منصوبے نہیں لگ سکتا سب سے پہلے پانی کا بندوبست کیاجائے ۔کمیٹی نے سی پیک منصوبوں کی پیش رفت پر عمل درآمد کے لیے گوادر کا دورہ کرنے کافیصلہ کیا۔ باغی ٹی وی کے اسلام آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق سینیٹ کی قائمہ کمیٹی منصوبہ بندی کا اجلا س چیرمین سلیم مانڈوی … تین سال میں سی پیک کومکمل بند کرکے بیڑا غرق کردیا گیا .چینی سفیرکا شکوہ،تہلکہ خیز انکشافات پڑھنا جاری رکھیں