ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟

ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق بھارت میں کسانوں کی خودکشی کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے،بھارتی نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو نے جرائم اور کسانوں کی خودکشی سے متعلق ایک رپورٹ جاری کی ہے جو مودی سرکار کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں 50 لاکھ 74 ہزار 634 جرائم کے واقعات ہوئے جو کہ 2017 کے مقابلے میں زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق 2018 میں قتل کے 29017 مقدمات درج کیے گئے جب کہ 2017 میں قتل کی تعداد 28653 تھی۔ یعنی اس میں 1.3 فیصد کا اضافہ دیکھا گیا۔ 2018 میں اغوا کے 105734 کیس درج کیے گئے جو 2017 میں درج ہوئے 95893 کیس سے 10.3 فیصد زیادہ ہیں۔ رپورٹ کے مطابق سال 2018 میں زراعتی شعبہ سے جڑے کل 10349 لوگوں نے خودکشی کی ، سال 2017 میں ملک بھر میں 10655 کسان اور زراعتی مزدوروں نے خودکشی کی تھی۔ بھارت میں ایک سال میں 134516 خودکشی کے واقعات سامنے آئے۔ سال 2017 میں بھارت میں کل 129887 لوگوں نے خودکشی کی تھی۔ مہاراشٹر میں کسانوں کی خود کشی پر بھارت سرکار پر جوں … ایک برس میں 10 ہزار سے زائد کسانوں نے کس ملک میں خودکشی کی؟ پڑھنا جاری رکھیں