ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا
ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے خبر رساں ادارے کے مطابق افغان پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے کم از کم 130 افغان خواتین کو فروخت کیا، شمالی افغانستان کے علاقے قندوز سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق فروخت کی جانے والی تمام خواتین کا تعلق افغانستان سے تھا اور ملزم نے انہیں جھانسا دیا تھا کہ وہ امیر افراد کے ساتھ انکی شادیاں کروا دے گا، خواتین ملزم کے جھانسے میں آئیں اور ملزم انہیں فروخت کرتا رہا، افغانستان کے شمالی افغان صوبے جوزجان میں طالبان پولیس کے سربراہ دم اللہ سراج کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، اور تحقیقات کر رہے ہیں، جو بھی تفصیلات ہوں گی سامنے آ جائیں گے،ایک اور پولیس افسر محمد سردار مبارز کا کہناہے کہ ملزم نے غریب خواتین کو نشانہ بنایا اور ان سے وعدے کئے کہ انکی شادیاں امیر افراد سے کرواؤں گا لیکن ملزم افغانستان کے اندر … ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا پڑھنا جاری رکھیں
کاپی اور ایمبیڈ کرنے کے لیے اپنی WordPress سائٹ میں یہ یوآرایل پیسٹ کریں
اپنی ویب سائٹ میں ایمبیڈ کرنے کے لیے اس کوڈ کو کاپی اور پیسٹ کریں