ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

0
45

ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنیوالا ملزم طالبان کے ہتھے چڑھ گیا

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے ایک سو سے زائد افغان خواتین کو فروخت کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے

خبر رساں ادارے کے مطابق افغان پولیس نے ایک ایسے ملزم کو گرفتار کیا ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ اس نے کم از کم 130 افغان خواتین کو فروخت کیا، شمالی افغانستان کے علاقے قندوز سے ملنے والی رپورٹ کے مطابق فروخت کی جانے والی تمام خواتین کا تعلق افغانستان سے تھا اور ملزم نے انہیں جھانسا دیا تھا کہ وہ امیر افراد کے ساتھ انکی شادیاں کروا دے گا، خواتین ملزم کے جھانسے میں آئیں اور ملزم انہیں فروخت کرتا رہا،

افغانستان کے شمالی افغان صوبے جوزجان میں طالبان پولیس کے سربراہ دم اللہ سراج کا کہنا ہے کہ ملزم کو گرفتار کیا گیا ہے، اور تحقیقات کر رہے ہیں، جو بھی تفصیلات ہوں گی سامنے آ جائیں گے،ایک اور پولیس افسر محمد سردار مبارز کا کہناہے کہ ملزم نے غریب خواتین کو نشانہ بنایا اور ان سے وعدے کئے کہ انکی شادیاں امیر افراد سے کرواؤں گا لیکن ملزم افغانستان کے اندر ہی کسی دوسرے صوبے میں جا کر ان غریب خواتین کو فروخت کر دیتا تھا ، جس کے بعد ان خواتین سے جبری مشقت کے ساتھ ساتھ جسم فروشی کا دھندہ بھی کروایا جاتا تھا، پولیس افسر نے انکشاف کیا کہ ملزم اب تک 130 خواتین کو فروخت کر چکا تھا

واضح رہے کہ افغانستان میں 15 اگست کو طالبان کابل پر قابض ہوئے اسکے بعد عبوری حکومت کا اعلان کیا گیا،افغان طالبان کی حکومت کے آنے کے بعد پرپیگنڈہ کیا جاتا رہا کہ طالبان خواتین کا جنسی استحصال کر رہے ہیں تا ہم طالبان نے اسکی تردید کی بلکہ طالبان نے خواتین کو دفاتر میں کام کرنے کی اجازت دی، طالبات سکول بھی جا رہی ہیں اور کسی قسم کی رکاوٹ نہیں ہے

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

شاہ محمود قریشی کی افغان عبوری وزیراعظم ملاحسن اخوند سے ملاقات

Leave a reply