کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

0
50

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں کے بعد آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ نے افغانستان سے انخلا کا عمل ختم کرنے کا اعلان کردیا

نیوزی لینڈ کی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ کابل ائیرپورٹ پر بم دھماکوں کی مذمت کرتے ہیں کابل دھماکوں میں ہلاک افراد کے لواحقین سے ہمددری ہے

دوسری جانب برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر مزید حملوں کا خدشہ ہے، امریکی سینٹرل کمانڈ میک کینزی کا کہنا ہے کہ داعش کے مزید حملوں سے متعلق خبردار ہیں ، داعش کے حملوں سے نمٹنے کے لیے ہر ممکن تیاری کر رہے ہیں،

ایران نے بھی کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں کی مذمت کی ہے، ایرانی محکمہ خارجہ نے گزشتہ روز کے دوران، کابل ایئرپورٹ پر یکے بعد دیگرے دھماکوں اور دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کی ہے، ایرانی دفتر خارجہ کے ترجمان سعید خطیب زادہ نے افغانستان کے دارالحکومت کابل کی ایئرپورٹ پر دہشتگردانہ حملوں پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہارکیا

سعودی وزارتِ خارجہ نے بھی کابل ایئر پورٹ پر حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب افغانستان میں ہونے والے واقعات پر نظر رکھے ہوئے ہے سعودی وزارتِ خارجہ نے جاری کیئے گئے بیان میں یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان میں جلد از جلد استحکام کے خواہش مند ہیں

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے کابل دھماکوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ کابل ایئر پورٹ پر ہونے والے دہشتگردانہ حملوں کی مذمت کرتا ہوں جو افغان دوسروں کی مدد کرتے تھے وہ آج مارے گئے

نیٹو سفارتکاروں کا کہنا ہے کہ طالبان رہنماؤں کو کابل میں داعش نیٹ ورک کی تحقیقات کرنی چاہئیں طالبان نے ہزاروں قیدیوں کو جیلوں سے باہر نکلنے کی اجازت دی افغانستان میں کنٹرول کے بعد سیکیورٹی طالبان کی ذمہ داری ہے غیر ملکی فورسز کا مقصد شہریوں اورسفارتی عملے کو ڈیڈ لائن سے پہلے نکالنا ہے

دوسری جانب کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے ,دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کابل دھماکوں میں جاں بحق 60 افراد میں28 طالبان تھے،کابل دھماکوں کے باوجود انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کیے جائیں گے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

Leave a reply