افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

0
50

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

ترجمان افغان طالبان سہیل شاہین نے کہا ہے کہ انتخابات کرانے کا وقت نہیں،نئے آئین کی تیاری اور منظوری کے لیے طویل وقت درکار ہے،جلد ایسی حکومت تشکیل دی جائے گی جس میں سب شامل ہوں گے،حکومت میں اہل اور قابل لوگوں کو شامل کیا جائے گا، افغانستان میں کوئی آئین نہیں، آئین کی تیاری کی جائے گا اور اسے بنایا جائے گا چین اگر چاہے تو مستقبل میں افغانستان کی ترقی میں کردار ادا کر سکتا ہے یہ بات اُنھوں نے چین کے سرکاری سی جی ٹی این ٹی وی کے ساتھ گفتگو میں کہی

ترجمان طالبان کا مزید کہنا تھا کہ امریکا،برطانیہ اور روس کے برعکس چین نے افغانستان میں طاقت کا استعمال نہیں کیا چین خطے کا بڑا ملک ہےچین افغانستان کی تعمیر نو، بحالی اور ترقی میں کرداد ادا کر سکتا ہے

کابل پر طالبان کے کنٹرول کے بعد ساری دنیا کی نگاہیں افغانستان پر مرکوز ہیں کہ طالبان اب حکومت سازی کیسے کریں گے، پاکستان میں آئے افغان سیاسی وفد نے بھی گزشتہ روز ایسا ہی مطالبہ کیا تھا کہ حکومت سازی ایک گروہ کی نہیں سب شامل ہونے چاہئے، پاکستان کی جانب سے بھی ایسا ہی کہا جا رہا تھا کہ افغان عوام کی بہتری کے لئے بہتر فیصلے کئے جائیں

آج افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کی جانب سے حکومت سازی کے حوالہ سے بیان سامنے آیا ، اس سے قبل افغانستان مین طالبان نے افغانستان کی سیاسی شخصیات، سابق صدر حامد کرزئی، عبداللہ عبداللہ، گلبدین حکمت یار سمیت باقیوں سے ملاقاتیں کی ہیں اور انہیں اس امر کی یقین دہانی کروائی ہے کہ طالبان افغانستان میں جنگ نہیں امن چاہتے ہیں

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

Leave a reply