دہلی،رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا اکشردھام مندر کا دورہ

ڈاکٹر العیسیٰ نے اکشردھام مندر کے پجاریوں کو ریاض کے دورے کی دعوت دی
0
38
oic001

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی اسلامی حلال تنظیم کے صدر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ بھارت کے پانچ دن کے دورے پر آئے ہیں، بھارت کے دورے کے دوران انکی مودی سے ملاقات ہوئی ہے تو وہیں مختلف مکاتب فکر کے علما سے بھی انکی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں ہیں،

رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے نئی دہلی میں اکشردھام مندر کا دورہ کیا،انہوں نے مندر میں تین گھنٹے کے وقت گزارا، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ میرے اکشردھام مندر کے دورہ کا خلاصہ یہ ہے کہ یہ عبادت، محبت، امن اور ہم آہنگی سے بھری ہوئی جگہ ہے ، ڈاکٹر العیسیٰ نے سوامی برہما ویہاری داس سے ملاقات کی ،ڈاکٹر العیسیٰ نے اکشردھام مندر کے پجاریوں کو ریاض کے دورے کی دعوت دی

بھارت کے وزیر خارجہ سبرامنیم جے شنکر نے نئی دہلی میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹرمحمد العيسى کا استقبال کیا، جو اس وقت رابطہ عالم اسلامی کے ایک وفد کی دورۂ ہندوستان میں سربراہی کررہے ہیں۔ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

وزیر اقلیتی امور محترمہ اسمرتی زبین ایرانی نے نئی دہلی میں وزارت کے ہیڈ کوارٹر میں سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹرمحمد_العيسى کا استقبال کیا۔ملاقات کے دوران مشترکہ دلچسپی کے متعدد امور کا جائزہ لیا گیا۔

سیکرٹری جنرل اور چیئرمین مسلم علماء کونسل شیخ ڈاکٹر محمدالعیسی نے ہندوستانی دار الحکومت نئی دہلی کی جامع مسجد میں امامت وخطابت کے فرائض انجام دیئے۔یاد رہے کہ 400 سال میں پہلی بار ہندوستان کے باہر سے کسی مذہبی شخصیت نے اس منبر پر خطبہ دیا۔آپ نے جامع مسجد کے خطیب کی دعوت اور نمازیوں کی خواہش پر یہ فریضہ انجام دیا۔

ایم بی اے کی طالبہ کو ہراساں کرنا ساتھی طالب علم کو مہنگا پڑ گیا

تعلیمی ادارے میں ہوا شرمناک کام،68 طالبات کے اتروا دیئے گئے کپڑے

فحاشی کے اڈے پر چھاپہ، پولیس کو ملیں صرف خواتین ،پولیس نے کیا کام سرانجام دیا؟

جادو سیکھنے کے چکر میں بھائی کے بعد ملزم نے کس کو قتل کروا دیا؟

پولیس کا ریسٹورنٹ پر چھاپہ، 30 سے زائد نوجوان لڑکے لڑکیاں گرفتار

واٹس ایپ پر محبوبہ کی ناراضگی،نوجوان نے کیا قدم اٹھا لیا؟

غیرت کے نام پر سنگدل باپ نے 15 سالہ بیٹی کو قتل کر دیا

جنسی طور پر ہراساں کرنے پر طالبہ نے دس سال بعد ٹیچر کو گرفتار کروا دیا

غیر ملکی خاتون کے سامنے 21 سالہ نوجوان نے پینٹ اتاری اور……خاتون نے کیا قدم اٹھایا؟

Leave a reply