ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار
ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ طالبان اب بھی اعتدال پسند ہیں اس لیے وہ افغانستان میں طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار ہیں
ترک صدر رجب طیب اردگان نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ طالبان کا موقف اب بھی اعتدال پسند ہے اور وہ طالبان کے ساتھ مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں مدد کرنے کے لیے تیار ہیں ،افغانستان کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ وہ اپنے ساتھیوں کو کابل سے منتقل کرنے کے لیے تیار ہیں۔ترکی کے افغانستان میں سنجیدہ مفادات ہیں، وہاں سرمایہ کاری جاری رکھیں گے۔ ترکی طالبان سے تعاون کےلیے تیار ہے۔ اس بات سے قطع نظر کہ افغانستان میں کس کی حکومت ہے، اچھے اور برے وقت میں ساتھ کھڑے ہونا دوستی و بھائی چارے کا تقاضا ہے۔
دوسری جانب ایک رپورٹ میں ، فرانسیسی اخبار نے طالبان کے کابل میں داخل ہونے کے بعد تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ طالبان کی واپسی نے افغان معیشت کو کمزور کیا ہے۔ افغانستان میں حکومت کی تبدیلی نے اس ملک کو مالی بحران میں ڈال دیا ، عالمی مالیاتی فنڈ نے غیریقینی صورتحال کے پیش نظر افغانستان کے فنڈز روکنے کا اعلان کردیا ہے ترجمان آئی ایم ایف کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیشہ عالمی برادری سے رہنمائی حاصل کرتا ہے آئی ایم ایف نے آئندہ ہفتے افغانستان کو 46 کروڑ ڈالر کے ہنگامی فنڈز جاری کرنا تھے دوسری جانب امریکا نے بھی افغان سینٹرل بینک کے ساڑھے 9 ارب ڈالر کے اثاثے منجمد کردیے۔امریکا کا کہنا ہے کہ افغان حکومت کے سینٹرل بینک کے اثاثے طالبان تک نہیں پہنچنے دیں گے
واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،
افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں
کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند
افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا
پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند
کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت
طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا
وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ
اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان
افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان
چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی
افغان طالبان کے ساتھ پاکستان سے کون کونسی جماعت نے رابطہ کیا؟ اہم انکشاف
خبردار،یہ کام کیا تو سختی سے نمٹیں گے، طالبان ترجمان، روسی سفیر کے ساتھ ملاقات طے
ترکی افغان پناہ گزینوں کو روکے گا،طالبان کا سرکاری ملازمین کو بڑا پیغام
اشرف غنی کو اقتدار کی منتقلی کا منصوبہ نہ بنانے پر معاف نہیں کرسکتے،سربراہ افغان مرکزی بینک
امریکا کا طالبان کی حکومت کو تسلیم کرنے کیلئے مشروط رضا مندی کا اظہار
وزیر خارجہ کا چینی ہم منصب سے رابطہ،افغانستان کی بدلتی صورتحال پرتبادلہ خیال
رہنماوں کو خفیہ نہیں رکھا جائے گا بلکہ..افغان طالبان کا بڑا اعلان
مولانا فضل الرحمان نے افغان طالبان سے کیا امید لگا لی؟
گولی چلائے بغیر کابل پر کنٹرول،طالبان کشمیر آئے تو مودی بھی اشرف غنی کی طرح بھاگ جائیگا،ماہرین
طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج
حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی
طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات
امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی
واضح رہے کہ طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اور سڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں
ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے
افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت