fbpx

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

چین پاکستان اور طالبان اب ملکر بھارت پر حملہ کریں گے، بھارت کی دہائی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل پر طالبان کی جانب سے کنٹرول کے بعد بھارت کی انتہا پسند حکمران جماعت بی جے پی کے رہنماؤں کی چیخیں نکلنے لگ گئی ہیں

بھارتی حکمران جماعت بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے مودی سرکار کو خبردار کرتے ہوئے کہا کہ اب تیار ہو جاؤ، پہلے پاکستان اور چین تھے، اب افغانستان بھی انکے ساتھ ہو گا،چین پاکستان اور طالبان کی افغان حکومت ملکر بھارت پر حملہ کریں گے اور ہم کچھ نہیں کر سکیں گے

بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ سوامی کا مزید کہنا تھا کہ طالبان ، پاکستان اور چین ٹھیک ایک سال بعد بھارت پر حملہ کریں گے، طالبان کی حکومت میں اعتدال پسند نظریات کے حامل رہنما ہوں گے، سوامی نے دیگر بھارتی رہنماؤں کی طرح پاکستان کے خلاف بھی ہرزہ سرائی کی اور کہا کہ پاکستان طالبان کی پشت پناہی کر رہا ہے،

سوامی کا کہنا تھا کہ مودی سرکار کو کہا تھا کہ افغان شہریوں کے لئے مودی سرکار اپنے دروازے کھولے تا کہ مہاجرین یہاں آ سکیں اور ہم افغانستان سے بھی عسکریت پسندی کو ختم کر سکیں، لیکن مودی سرکار نہیں مانی اب حالات کیا ہوں گے کچھ نہیں کہا جا سکتا،مودی کو چاہئے کہ اب بھی طالبان مخالف افغانوں کے لئے اپنے دروازے کھلے رکھے،

سوامی نے گزشتہ ہفتے یہ بھی مطالبہ کیا تھا کہ مودی سرکار کابل میں اقلیتوں کے تحفظ کے لئے بیس ہزار فوجی تعینات کرے،

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

کابل ایئر پورٹ پر امریکی فوج کی فائرنگ سے 5 افغانی جاں بحق، ایئر پورٹ بند

افغانستان میں بدھ مت کے مقامات کیا واقعی خطرے میں؟ طالبان کا موقف آ گیا

پاک افغان بارڈر طورخم مسافروں کے پیدل آمدورفت کے لئے بدستور بند

کابل، جہاز کے اڑان بھرنے کے بعد 3 افراد گر گئے، 2 کی موت

طالبان کا کابل پر کنٹرول،چین بھی میدان میں آ گیا، بڑا اعلان کر کے سب کو حیران کر دیا

وزیر خارجہ سے افغان وفد کی ملاقات، قریشی کا ڈنمارک کے ہم منصب سے بھی رابطہ

اشرف غنی تاجکستان نہیں آئے، وزارت خارجہ تاجکستان

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

افغان طالبان کے ترجمان پہلی بار میڈیا کے سامنے آ کر کریں گے اہم اعلان