طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

0
52
طالبان-کا-لشکر-گاہ-پر-بھی-کنٹرول،-افغان-عوام-کا-طالبان-کا-شاندار-استقبال #Baaghi

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال
دوہفتوں کی لڑائی کے بعد افغان طالبان نے ہلمند کے دارالحکومت لشکرگاہ پر بھی قبضہ کر لیا

افغان میڈیا کے مطابق افغان فوج کے اعلیٰ حکام ہیلی کاپٹر کے ذریعے لشکر گاہ سے نکل گئے افغان فورسز کے 200 اہلکاروں نے ہتھیار ڈال دیئے ہیں ، طالبان کے لشکر گاہ پہنچنے پر وہاں کی عوام نے طالبان کا شاندار استقبال کیا ہے ،اس موقع پر افغان عوام کی جانب سے طالبان کے استقبال کے لئے ہوئی فائرنگ کا مظاہرہ کیا گیا ہے

قبل ازیں طالبان کندھار شہر فتح کرنے کے بعد کندھار میں داخل ہوئے تو وہاں کے عوام نے دیوانہ وار طالبان کا استقبال کیا اور اپنے گھروں سے جم غفیر کی صورت میں باہر نکل آئے ، افغانستان سے غیرملکی فورسز کے نکلتے ہی افغان طالبان کی مسلسل پیش قدمی جاری ہے اب تک درجنوں علاقے افغان طالبان کے کنٹرول میں آچکے ہیں

قبل ازیں امریکی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکہ کابل ائیرپورٹ کی حفاظت کے لیے فوجی تعینات کرے گا تاکہ سفارتخانے کے عملے کو نکالا جا سکے۔ افغان اتحادیوں کے لیے روزانہ فلائٹس چلانے کا منصوبہ ہے۔ خبر رساں ادارے کے مطابق امریکہ کابل میں امریکی سفارتخانے سے ملازمین کی بڑی تعداد کو واپس بلانے والا ہے امریکہ نے طالبان سے کابل پر قبضے کی لڑائی میں امریکی ایمبیسی کا خیال رکھنے کی درخواست کی ہے

امریکی دستوں کو کابل کے بین الاقوامی ایئرپورٹ پر بھیجا جائے گا امریکی اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کہا گیا ہے کہ کابل میں امریکی شہریوں کی تعداد مزید کم کررہے ہیں۔ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے مطابق یہ اقدام سیکیورٹی صورتحال کے پیشِ نظر کیا جارہا ہےامریکی فوجیوں کی تعیناتی سے متعلق امریکی محکمہ دفاع نے بھی تصدیق کردی ہے۔ امریکی فوجی 24 سے 48 گھنٹے میں ذمے داریاں سنبھال لیں گے۔ترجمان پینٹا گون جان کربی کا کہنا ہے کہ پہلے مرحلے میں افغانستان میں 3 انفینٹری بٹالینز کو بھیجا جائے گا۔ دو دن میں امریکی فوجی دارالحکومت کابل پہنچ جائیں گے-

رپورٹس کے مطابق برطانیہ بھی اپنے شہریوں کو نکالنے کے لیے 600 فوجی افغانستان میں تعینات کرے گا۔

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

Leave a reply