بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

0
77
بھارت-ایسے-اقدامات-چھوڑ-دے،-طالبان-ترجمان-کا-مودی-سرکار-کو-پیغام #Baaghi

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین نے بھارت کو پیغام دیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی جانب سے افغان حکومت کو اسلحہ کی فراہمی افغان عوام کے ساتھ دشمنی ہے بھارت کو ایسے اقدامات چھوڑ دینے چاہئیں،

نجی ٹی وی سما نیوز کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں طالبان ترجمان کا کہنا تھا کہ بھارت افغانستان میں ایک ایسی حکومت کی حمایت و مدد کررہا ہےجوافغان عوام کی نمائندہ نہیں پاکستان ہمارا پڑوسی ہے جہاں 4 دہائیوں سے لاکھوں مہاجرین مقیم ہیں اس لیے ہم چاہتے ہیں کہ پاکستان افغان امن عمل کا حصہ رہے پاکستان سے ہمارا ثقافتی اور اسلامی رشتہ ہے افغانستان کے حالات کا ہمیشہ سے پاکستان پر اثرہوتاہے،اس لیے ہمارا موقف ہے کہ بین الاقوامی فورمز پر افغانستان سے متعلق معاملات میں پاکستان کو کرادر ادا کرنا چاہیے۔

افغان طالبان کے ترجمان سہیل شاہین کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ افغان حکومت عوام کی نمائندہ حکومت نہیں بلکہ ایک قابض قوت کی جانب سے افغان عوام پر مسلط کی گئی ہے ہمارا روز اول سے یہی موقف ہے کہ تمام افغان فریقین سے بات کرکے ایک ایسی متفقہ حکومت تشکیل دی جائے جو سب کے لیے قابل قبول ہو لیکن کابل انتطامیہ کے ساتھ ہم بحیثیت حکومت کوئی بات نہیں کریں گے اشرف غنی کے ساتھ ہمارا کوئی ذاتی مسئلہ نہیں ہے اگر اس کی جگہ کوئی اور بھی حکومت میں ہوتا تو ہم اسے بھی تسلیم نہیں کرتے کیوں کہ ہماری تو جدوجہد اس نظام کے خلاف ہے۔

قبل ازیں ڈیلی میل نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ مزار شریف جو کہ شمال کا سب سے بڑا شہر اور طالبان مخالف جنگجوؤں کا روایتی گڑھ ہے ، اب صدر اشرف غنی کے ساتھ ایک بھرپورحملے کی تیاری کر رہا ہے امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ کابل جو کی افغان حکومت کے پاس آخری گڑھ ہے اوریہ ہی وہ جگہ ہے جس سے افغانستان کے دیگرعلاقوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے اب یہاں‌بھی خطرے کی گھنٹیاں‌بجنے لگی ہیں‌

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی عہدیداروں نےکہا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل چھ ماہ سے ایک سال کے درمیان ہاتھ سے نکل سکتا ہے لیکن یہ پیشن گوئی غلط ثابت ہورہی ہے اب تویہ قبضہ چند دنوں‌ میں ہونے جارہا ہے

کابل میں امریکی سفارت کاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے امریکی سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں‌کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں کیسے یہاں سے بحفاظت نکلا جاسکتا ہے

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

Leave a reply