طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

0
51

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد طالبان کی جانب سے صوبوں پر کنٹرول کرنے کے بعد افغان حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہو چکی ہے، افغان حکومت کے عہدیداران ملک چھوڑ رہے ہیں

افغانستان کے قائم مقام وزیر خزانہ خالد پائندہ نے استعفیٰ دے کر ملک چھوڑ دیا ہے، خبر رساں ادارے کے مطابق ترجمان وزارت خزانہ کا کہنا ہے کہ طالبان کی افغان سر زمین پر قبضے میں تیزی کے باعث خالد پائندہ نے استعفیٰ دیا،خالد پائندہ کی ملک چھوڑنے کی دوسری وجہ ان کی بیمار اہلیہ ہیں،تا ہم خبر رساں ادارے کا یہ کہنا ہے کہ وہ افغانستان سے جا چکے ہیں

قبل ازیں افغانستان کے صدر اشرف غنی نے ہیبت اللہ علی زئی کو نیا آرمی چیف مقرر کردیا گیا ہے، افغانستان سے امریکی انخلا کے بعد افغانستان کی صورتحال انتہائی خراب ہوچکی ہے اور کئی صوبوں کے دارالحکومت پر طالبان نے کنٹرول حاصل کرلیا ہے جب کہ طالبان کی دارالحکومت کابل کی طرف بھی پیش قدمی جاری ہے

گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا تھا کہ ہمارافوجی مشن31 اگست ختم ہوجائے گا اب افغانستان کا دفاع کرنا افغان افواج کی ہی ذمہ داری ہے جو بائیڈن نےکہا تھا کہ افغانستان کے عوام کو اپنے ملک کے مستقبل کا فیصلہ خود کرنا ہوگا میں امریکیوں کی ایک اور نسل کو 20 سالہ جنگ میں دھکیلنا نہیں چاہتا جوبائیڈن کا کہنا تھا کہ افغانستان سے فوج نکالنے کا کوئی افسوس نہیں ہے-

دوسری جانب قندھار کے بعد مزار شریف میں بھارتی کا آخری قونصل خانہ بھی بند کر دیا گیا ہے گزشتہ روز بھارتی قونصل جنرل نے اپنے شہریوں سے افغانستان چھوڑنے کی ہدایت کی تھی

قبل ازیں ڈیلی میل نے واشنگٹن پوسٹ کے حوالے سے لکھا ہے کہ مزار شریف جو کہ شمال کا سب سے بڑا شہر اور طالبان مخالف جنگجوؤں کا روایتی گڑھ ہے ، اب صدراشرف غنی کے ساتھ ایک بھرپورحملے کی تیاری کر رہا ہے امریکی انٹیلی جنس ذرائع نے خبردار کیا ہے کہ کابل جو کی افغان حکومت کے پاس آخری گڑھ ہے اوریہ ہی وہ جگہ ہے جس سے افغانستان کے دیگرعلاقوں کو کنٹرول کیا جاتا ہے اب یہاں‌بھی خطرے کی گھنٹیاں‌بجنے لگی ہیں‌

یاد رہے کہ اس سے پہلے امریکی عہدیداروں نےکہا تھا کہ امریکی افواج کے انخلا کے بعد کابل چھ ماہ سے ایک سال کے درمیان ہاتھ سے نکل سکتا ہے لیکن یہ پیشن گوئی غلط ثابت ہورہی ہے اب تویہ قبضہ چند دنوں‌ میں ہونے جارہا ہے

کابل میں امریکی سفارت کاروں کو سیکورٹی فراہم کرنے والے امریکی سیکورٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ وہ اس بات کا جائزہ لے رہے ہیں‌کہ حالات خراب ہونے کی صورت میں کیسے یہاں سے بحفاظت نکلا جاسکتا ہے

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

Leave a reply