طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

0
39

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مشیر قومی سلامتی معید یوسف نے سینیٹ خارجہ امور کمیٹی کو بریفنگ دی ہے

معید یوسف کا کہنا تھا کہ افغانستان میں حالات خرا ب ہیں،صورتحال قابو سے باہر ہے،افغانستان میں امن ضروری ہے،شورش سے پاکستان متاثر ہوگا،امریکہ افغانستان سے انخلا کرچکا ہے ،وہاں خانہ جنگی کا نقصان پاکستان کا ہوگا پاکستان نے باڑ لگا کر بارڈر کراسنگ پر مؤثر نگرانی شروع کردی ہے ،افغانیوں کے لیے آن لائن ویزہ سٹریم لائن کردیا افغان حکومت امن چاہتاہے تو پاکستان کے ساتھ تعلقات بہتر بنائے افغانستان کے لیے کوئی امریکی معاشی پیکج نظر نہیں آرہا ہے صرف پاکستان ہی افغانستان کو تجارتی راہداری فراہم کرسکتے ہیں،یو این ایچ سی آر متوقع افغان مہاجرین کے لیے کیمپ قائم کرے،

مشاہد حسین سید نے معید یوسف سے سوال کیا کہ گلگت بلتستان میں طالبان آگئے ہیں کیا؟ جس پر مشیر قومی سلامتی معید یوسف کا کہنا تھا کہ بھارت پروپیگنڈہ ویڈیو بنا کر پھیلا رہا ہے،گلگت بلتستان میں طالبان کی کوئی منظم موجودگی نہیں ہے

واضح رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہے جس کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ ویڈیو گلگت کی ہے اور طالبان نے وہاں پریس کانفرنس کی ہے ،اس حوالہ سے اے این پی کے رہنما ایمل ولی خان کا کہنا تھا کہ ردالفساد کے بعد گلگت بلتستان میں طالبان کا ظہور تشویشناک صورتحال کی عکاسی کررہا ہے،پاکستان میں تاریخ دہرانے کی سنگین غلطی کی جارہی ہے۔ کیاافغان طالبان کی فتوحات کا جشن منانے والے تحریک طالبان گلگت کا بھی خیر مقدم کریں گے

قبل ازیں صوبائی وزیر اطلاعات فتح اللہ خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 2019 میں جس کی حکومت تھی جس نے طالبان کے ساتھ معاہدہ کیا تھا وہ بتائے کہ کیا معاہدہ کیا تھا لیکن حکومت گلگت بلتستان کسی کو بھی امن خراب کرنے نہیں دینگے ،گلگت بلتستان میں طالبان کے حوالہ سے کوئی شہادت موجود نہیں، یہاں کا امن قائم رکھیں گے اور گلگت بلتستان کی عوام کا تحفظ کریں گے

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں ہمارا کوئی فیورٹ نہیں، کل تاجکستان اور ازبکستان روانہ ہورہا ہوں،پاکستان کا موقف ہے کہ افغانستان سے فوجی انخلا مرحلہ وار ہو امریکہ کہتا ہے کہ محفوظ انخلا ہماری ترجیح ہے ،امن قائم کرنے والوں کا ساتھ دیں گے، افغانستان کی صورتحال سنگین ہورہی ہے پاکستان کو ذمہ دار ٹھہرانا جائز نہیں اشرف غنی طالبان کے ساتھ بیٹھے کو تیار ہیں،طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل ہیں،پاکستان کو نئی بدلتی صورتحال کے لیے تیار ہونا پڑے گا،بھارت افغان امن عمل کو خراب کررہا ہے،افغانستان میں شورش بھارت کے مفاد میں ہے،بھارت چاہتا ہے کہ پاکستان اور افغانستان میں عدم استحکام رہے،

Leave a reply