طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

0
63
طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا #Baaghi

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

افغان طالبان پاک افغان سرحد کے قریب پہنچ گئے، سرحد پر سفید پرچم لہرا دیئے گئے، طالبان نے 20 برس بعد باب دوستی کا کنٹرول حاصل کر لیا

بیس برس بعد طالبان نے باب دوستی سے افغان قومی پرچم اتار کر اپنا سفید جھنڈا لہرا دیا ۔نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے اپنے ایک بیان میں بتایا ہے کہ پاکستانی سرحد سے متصل افغان ضلع اسپن بولدک پر قبضے کے لیے حملہ کیا گیا جس کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مابین مرکزی گزرگاہ کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے ترجمان طالبان نے اپیل کی کہ شہری اور تاجر آج باب دوستی کی جانب نہ آئیں

دوسری جانب افغان محکمہ ٹرانسپورٹ نے تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں چمن قندھار شاہراہ پر طالبان نے کنٹرول کرلیا جس کے باعث آمدورفت معطل ہے

علاوہ ازیں لیویز حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان کی جانب سے بھی باب دوستی ہر قسم کی آمدورفت کے لیے بند ہے جس کے باعث تجارت بھی معطل ہے، باب دوستی پر اضافی سکیورٹی تعینات کرکے پاک افغان بارڈر پر ہائی الرٹ کردیا گیا ہے۔ باب دوستی سےآمدورفت وتجارت بحالی کے لیے طالبان سےرابطہ ہے،

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

انڈیا سے مذاکرات؟ کابل پر قبضہ کیسے کرنا؟ طالبان ترجمان ملا ذبیح اللہ مجاہد کا مبشر لقمان کو خصوصی انٹرویو آج رات دس بجے

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

Leave a reply