نیوزی لینڈ،پاکستانی شخص پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار

0
35

نیوزی لینڈ،پاکستانی شخص پر حملہ کرنیوالا ملزم گرفتار
باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نیوزی لینڈ میں پاکستانی شخص پر حملہ ہوا ہے

اس حوالہ سے پاکستان ہائی کمیشن نیوزی لینڈ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک بیان میں کہا کہ ہم گزشتہ روز کرائسٹ چرچ میں پاکستانی کمیونٹی کے ایک فرد پر ہونے والے حملے سے آگاہ ہیں۔ ہم اس کے ساتھ رابطے میں ہیں اور ہر ممکن مدد کی یقین دہانی کرائی ہے۔

پاکستان ہائی کمیشن نیوزی لینڈ کی جانب سے مزید کہا گیا کہ متاثرہ کی طرف سے پولیس میں شکایت درج کرائی گئی ہے اور ہم اس کیس کودیکھ رہے ہیں۔نیوزی لینڈ میں پاکستان ہائی کمیشن ایسے نفرت انگیز حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے اور کمیونٹی سے درخواست کرتا ہے کہ وہ ایسے تمام واقعات کی اطلاع پولیس کو دے

واضح رہے کہ جمعہ کی رات کرائسٹ چرچ کی ایک پارٹی میں 16 سالہ لڑکے پر حملہ کیا گیا تھا، جس میں وہ زخمی ہو گیا تھا ،بعد میں دوران علاج اس کی موت ہو گئی اس حملے میں دو دیگر افراد بھی زخمی ہوئے تھے

پولیس نے ایک نوجوان کو قتل اور دو کو زخمی کرنیوالے ملزم کو گرفتار کرنے کا دعویٰ کیا ہے،

Leave a reply