مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

0
177

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان پر طالبان کے کنٹرول کے بعد طالبان کے خلاف پروپیگنڈہ شروع ہو گیا

سوشل میڈیا پر یہ کہا جا رہا ہے کہ طالبان نے کالعدم ٹی ٹی پی کے سابق نائب امیرمولوی فقیر محمود باجوڑی کو ساتھیوں سمیت رہا کر دیا ہے،تحریک طالبان باجوڑ کے امیر مولوی فقیر محمد 2013 میں گرفتار کئے گئے تھے

اس خبر کو طالبان کے خلاف پروپیگنڈے کے طور پر پھیلایا جا رہا ہے کہ ٹی ٹی پی جو پاکستان میں دہشت گردی میں ملوث ہے اسکے رہنما کو طالبان نے رہا کر دیا ، حالانکہ حقیقت یہ ہے کہ افغان حکومت رواں برس ماہ اپریل میں مولوی فقیر محمد باجوڑی کو رہا کر چکی ہے، وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق مولوی فقیر محمد کو آٹھ سال بعد کابل جیل سے رہا کیا گیا تھاافغان حکومت نے رواں برس 15 اپریل کو تین دیگر ساتھیوں سمیت مولوی فقیر محمد کو رہا کیا تھا

افغانستان منتقلی کے بعد مولوی فقیر محمد میں کافی تبدیلی آئی تھی اور انہوں نے کالعدم شدت پسند تنظیم تحریک طالبان پاکستان کی عسکری کارروائیوں کے بجائے مذاکراتی عمل پر توجہ دینے کی بات کی تھی، ، کالعدم تحریک طالبان پاکستان نے بھی مولوی فقیر محمد کو عہدے سے ہٹا دیا تھا،احسان اللہ احسان نے اسوقت عہدے سے ہٹانے کی وجہ حکومت سے اندرون خانہ مذاکرات بتائی تھی

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

Leave a reply