ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

0
57

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں طالبان کے کنٹرول سنبھالنے پر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے موجود امریکی صدر جوبائیڈن سے استعفی کا مطالبہ کر دیا ہے

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ اس حکومت نے جو کچھ افغانستان میں ہونے دیا ہے اس کے بعد وقت آگیا ہے کہ وہ اقتتدار سے دستبردار ہو جائیں سابق صدر نے ایک ای میل کے ذریعے اپنے حمایتیوں کو پیغام دیا کہ افغانستان میں جو ہوا اس سے امریکا کی شدید بدنامی ہوئی ہے جس پر بائیڈن کو شرمندہ ہونا چاہیے اگر وہ اس وقت بھی صدر ہوتے تو امریکی فوج کا افغانستان سے انخلا کہیں مختلف اور کہیں زیادہ کامیاب ہوتا۔

نیویارک پہنچتے ہی ڈونلڈ ٹرمپ نے جوبائیڈن کی پالیسیوں کو بھی شدید تنقید کا نشانہ بنایا انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز، بارڈ کی تباہی، توانائی اور معیشت کی تباہی کی ذمہ دار ہے بائیڈن انتخابات میں فراڈ کے ذریعے اقتتدار پر قابض ہوئے، انہیں مستعفی ہونے میں مسئلہ نہیں ہونا چاہیے کیونکہ وہ پہلے بھی قانونی طور منتخب نہیں ہوئے تھے۔

افغان طالبان نے روس کو بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

بگرام ساتواں ایئر بیس تھا جو خالی کیا، افغانستان سے مکمل انخلاکب تک ہو گا؟ پینٹاگون نے بتا دیا

طالبان پاک افغان سرحد کے قریب،باب دوستی پر سفید پرچم لہرا دیا

پاکستان نے افغان نائب صدر کے الزامات مسترد کر دیئے

مسئلہ کشمیر کے حل سے پورے خطے میں رابطے کھل جائیں گے،پاکستان پر الزامات سے دکھ ہوتا ہے.وزیراعظم

طالبان گلگت بلتستان پہنچ گئے؟ قائمہ کمیٹی میں مشاہد حسین سید کا ڈاکٹر معید یوسف سے سوال

طالبان کا لباس سادہ لیکن وہ انتہائی ذہین اور قابل،اگریہ کام ہو گیا تو پاکستان کو نقصان ہو گا،وزیر خارجہ

اچھے تعلقات کے خواہشمند، مگر مداخلت کرتے ہیں اور نہ کرنے دیتے ہیں، افغان طالبان کا ترکی کو پیغام

سینٹ کی قائمہ کمیٹی برائے دفاع کو مشیر برائے قومی سلامتی ڈاکٹر معید یوسف نے ان کیمرہ بریفنگ دی

ہم نہیں چاہتے کہ کوئی بزوربازو افغانستان میں مسلط ہو،شاہ محمود قریشی

افغان آرمی چیف کو برطرف کر دیا گیا

طالبان کا خوف،افغانستان سے اہم حکومتی شخصیت ملک چھوڑ کر فرار

دسواں دارالحکومت طالبان کے قبضے میں،گورنر غزنی کابل فرار

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

Leave a reply