
استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن ان چیف جہانگیر ترین سے پاکپتن سے سابق ایم پی اے میاں فرخ ممتاز مانیکا نے ملاقات کی اور استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت کا اعلان کیا ہے جبکہ فرخ ممتاز مانیکا نے جہانگیر ترین کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا۔ جہانگیر ترین نے فرخ ممتاز مانیکا کو استحکام پاکستان پارٹی میں شمولیت پر خوش آمدید کہا۔
ملاقات کے دوران اسحاق خاکوانی، عون چوہدری اور نعمان لنگڑیال بھی موجود تھے۔ دوسری جانب استحکام پاکستان پارٹی کے صدر عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالیں گے۔ استحکام پاکستان پارٹی کے پیٹرن انچیف جہانگیر ترین اورپارٹی صدرعلیم خان کی زیر صدرات اہم اجلاس ہوا،مرکزی سیکرٹریٹ میں ہونےوالے اجلاس میں مستقبل کے سیاسی لائحہ عمل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اجلاس کے دوران پارٹی منشور، پارٹی رجسٹریشن سمیت اہم معاملات پر حکمتِ عملی طے کی گئی جبکہ پارٹی کی تنظیم سازی اورپارٹی ممبر سازی مہم پرتفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر جہانگیر ترین نے کہا کہ ہمارا فوکس عام آدمی کے مسائل کا حل اور غربت و مہنگائی کا خاتمہ ہے، عوامی امنگوں کے عین مطابق پارٹی منشور دیں گے۔ اسی دوران عبدا لعلیم خان نے کہا کہ عوامی مسائل کا حل ہماری اولین ترجیح ہے، استحکام پاکستان پارٹی ملک کو بحرانی کیفیت سے نکالے گی۔
جبکہ ادھر خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے تحریک انصاف کے صدر عرفان کنڈی اور سابق صوبائی وزیر حبیب اللہ کنڈی نے پارٹی سے چھوڑنے کا اعلان کر دیا۔ پریس کانفرنس کرتے ہوئے حبیب اللہ کنڈی نے کہا ہے کہ میں نے سیاسی کیریئر 1985 ء میں شروع کیا، میں نے تحریک انصاف میں شمولیت سے قبل ہمیشہ آزاد لڑا اور جیتتا رہا، مجھے پرویز خٹک نے گھر پر ٹکٹ بھیجا۔
مزید یہ پڑھیں؛
وزیراعظم کی غیرملکی سرمایہ کاری سے متعلق مواقع تلاش کرنے کی ہدایت
ڈی جی پی ٹی اے کے گھر چوری کی واردات
شمالی وزیرستان؛ خودکش دھماکے میں 3 اہلکار شہید جبکہ 10شہری زخمی
امریکی صدر کی سرکاری رہائش گاہ وائٹ ہاؤس سے کوکین برآمد
اسحاق ڈار کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات
لاہورمیں 285 ملی میٹر بارش ریکارڈ ہوچکی ہے،عامر میر
سی پیک کے دس سال مکمل،وزیراعظم شہبازشریف کی چین اورپاکستان کو مبارکباد
اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 9 مئی کے واقعے کی اس وقت بھی مذمت کی اب بھی کرتا ہوں، میں تحریک انصاف کو خیرباد کہتا ہوں، پاکستان کا نقصان کیا گیا، تحریک انصاف چھوڑ رہا ہوں، 9 مئی کے واقع میں ملوث نہیں ہوں ہمارے اوپر کسی کا دباؤ نہیں ہے۔ کسی کے کہنے پر پارٹی نہیں چھوڑ رہا، میری عمر اجازت نہیں دیتی کہ ابھی کوئی الیکشن لڑنے کا فیصلہ کروں، ابھی فیصلہ نہیں کیا کہ آزاد حیثیت سے سیاست کرنی ہے یا پرویز خٹک کے ساتھ جانا ہے۔