پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل

0
66

کابل ائیرپورٹ پر سیکیورٹی کی غیر یقینی صورتحال کے باعث پی آئی اے کا کابل آپریشن معطل کر دیا گیا

ترجمان پی آئی اے کے مطابق کابل ائیرپور ٹ پرمکمل سیکیورٹی اور ائیرپورٹ سٹاف کے نہ ہونے اور لوگوں کے رن وے پر ہجوم کے باعث فیصلہ کیا گیا ہے، پی ائی اے نے فیصلہ وزارت خارجہ اور افغان سول ایوایشن سے مشاورت کے بعد کیا ، ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ مسافروں، عملے اور اثاثوں کی حفاظت کی خاطر پروازیں غیر معینہ مدت کیلئے ملتوی کی گئی ہے

واضح رہے کہ طالبان کی جانب سے کابل پر کنٹرول حاصل کرنے کے بعد پی آئی اے نے افغانستان سے شہریوں کے انخلا کے لئے اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کیا تھا تا ہم گزشتہ شب سے کابل ایئر پورٹ پر شدید رش ہے اور ایئر پورٹ پر ہزاروں افراد موجود ہیں جو افغانستان چھوڑنا چاہتے ہیں،

پی آئی اے نے اعلان کیا تھا کہ سوموار 16 اگست کے روز 3 پروازیں کابل جائیں گی تین پروازوں کے ذریعے مجموعی طور پر 900 کے قریب پاکستانیوں اور دیگر غیر ملکیوں کا کابل سے انخلا کیا جائے گا پی آئی اے نے پاکستانی وزارت خارجہ کے توسط سے مزید خصوصی پروازوں کی اجازت بھی مانگ لی تھی تا ہم اب یہ آپریشن ملتوی کر دیا گیا ہے

بھارت ایسے اقدامات چھوڑ دے، طالبان ترجمان کا مودی سرکار کو پیغام

طالبان کا لشکر گاہ پر بھی کنٹرول، افغان عوام کا طالبان کا شاندار استقبال

ٹرمپ کا جوبائیڈن سے استعفیٰ کا مطالبہ

کابل پر کنٹرول کے بعد طالبان کو کیا حکم دیا گیا؟ ترجمان سہیل شاہین نے بتا دیا

جنگ ختم،آزادی کا مقصد حاصل کرلیا،طالبان کا عالمی دنیا کو اہم پیغام

امید ہے طالبان یہ کام نہیں کریں گے، امریکی صدر جوبائیڈن

مولوی فقیر محمد باجوڑی کو طالبان نے رہا نہیں کیا بلکہ….حقیقت سامنے آ گئی

جے یو آئی افغان طالبان کے ساتھ ہر طرح کا تعاون کرنے کو تیار ہے، مولانا فضل الرحمان

مشکل وقت میں عالمی صحافیوں کے انخلاء میں پاکستان کا کردار لائق تحسین ہے،سٹیون بٹلر

واضح رہے کہ گزشتہ روز طالبان کابل پہنچ گئے ہیں جس کے بعد افغان صدر اشرف غنی ملک سے فرار ہو گئے، کابل میں طالبان کا کنٹرول ہے ، دیگراہم سرکاری عمارتون پربھی افغان طالبان کا قبضہ ہوگیا ہے اس وقت شہرمیں امن وامان کی صورت حال بہتر ہے اورسڑکوں پرافغان طالبان گشت کررہے ہیں اور لوگوں کو ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کی ہدایت بھی کررہے ہیں‌

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

وزیر خارجہ کا برطانوی ہم منصب سے رابطہ

Leave a reply