fbpx

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق کابل ایئر پورٹ پر مسلسل دھماکوں کے بعد کابل میں آنے والے طیارے لینڈ نہ کر سکے اور مسلسل فضا میں رہے

اس ضمن میں باغی ٹی وی کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں کے بعد امریکی ہوائی جہاز جمعہ کی صبح پاکستانی فضائی حدود میں داخل ہوئے ہیں، امریکی فضائیہ کے طیارہ بوئنگ سی 17 اے پاکستان کی فضائی حدود میں داخل ہوا ہے، طیارے نے داخل ہونے کے بعد پاکستان میں لینڈ کیا یا نہیں اس بارے معلومات نہیں مل سکیں تا ہم طیارے کے پاکستانی فضائی حدود میں داخلے کی مصدقہ اطلاعات ہیں

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی حدود میں آمد کے حوالہ سے پاکستانی حکام ابھی تک خاموش ہیں،باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق ابھی تک اس ضمن میں کسی قسم کو کوئی رد عمل سامنے نہیں آیا،

واضح رہے کہ امریکہ نے جب پاکستان سے اڈے مانگے تھے تو وزیراعظم عمران خان نے امریکہ کو اڈے دینے سے انکار کر دیا تھا ،وزیراعظم کے اس اقدام کو سراہا گیا تھا، لیکن اب کی بار امریکہ فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی حدود میں آمد پر حکومت کی جانب سے مسلسل خاموشی ہے

دوسری جانب کابل ایئر پورٹ پر دھماکوں سے اموات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، اب تک کی اطلاعات کے مطابق اموات کی تعداد 90 ہو گئی ہے ,دوسری جانب طالبان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں کہا گیا تھا کہ کابل دھماکوں میں جاں بحق 60 افراد میں28 طالبان تھے،کابل دھماکوں کے باوجود انخلا کی تاریخ میں توسیع نہیں ہوگی،کابل دھماکوں میں انہوں نے امریکی فوجیوں سے زائد اپنے بندے گنوائیں۔ امریکہ کو اپنے انخلاء مکمل کرنے کے لیے 31 اگست کی آخری تاریخ بڑھانے کی ضرورت نہیں ہے افغانستان کے تمام ایئر پورٹس پر واچ ٹاور قائم کیے جائیں گے

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل