بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

0
118

بھارت امن چاہتا ہے تو کشمیریوں پر مظالم بند کرے،قریشی کی نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کی نیویارک میں یو این پریس نمائندگان کے وفد سے ملاقات ہوئی ہے

وزیر خارجہ نے یو این پریس نمائندگان کو پاکستان ہاؤس نیویارک آمد پر خوش آمدید کہا وزیر خارجہ نے اہم علاقائی و عالمی امور پر پاکستان کے نقطہ نظر کی وضاحت کی۔ انہوں نے افغانستان کی ابھرتی ہوئی صورتحال پر تبادلہ ء خیال کیا اور صحافیوں کے سوالات کے جوابات دیئے ،اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانوں نے گذشتہ چار دہائیوں میں جنگ و جدل کا سامنا کیا ہے۔ اب افغانستان میں قیام امن کی امید پیدا ہوئی ہے – عالمی برادری کو اس نازک موڑ پر افغانوں کو تنہا نہیں چھوڑنا چاہیے۔ پر امن افغانستان پورے خطے کیلئے منفعت کا باعث ہو گا۔ ہم گذشتہ چار دہائیوں سے اپنے محدود وسائل کے ساتھ، عالمی برادری کی مالی معاونت کے بغیر 30 لاکھ سے زیادہ افغان مہاجرین کی میزبانی کرتے آ رہے ہیں۔ ہماری معیشت مزید مہاجرین کا بوجھ اٹھانے کی متحمل نہیں ہو سکتی۔ اگر افغانستان میں صورتحال کشیدہ ہوتی ہے تو پاکستان سب سے زیادہ متاثر ہو گا۔ ہم نے افغانستان سے مختلف ممالک کے شہریوں، سفارتی عملے اور میڈیا نمائندگان کے انخلاء میں بھرپور معاونت کی۔ افغانستان میں پنپتے ہوئے انسانی بحران کے خطرے سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کو آگے بڑھ کر افغانوں کی مدد کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانا ہوں گے۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ کہ پاکستان، دیگر ہمسایوں کی طرح افغانستان میں اجتماعیت کی حامل جامع حکومت کے قیام کا خواہاں ہے۔ ہم سمجھتے ہیں کہ افغانستان میں مفاہمت کا عمل اجتماعیت کی حامل حکومت کے قیام کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتا۔ ہم افغانستان میں امن و استحکام چاہتے ہیں۔ طالبان رہنماؤں کی جانب سے سامنے آنے والے ابتدائی بیانات حوصلہ افزا ہیں  عالمی رائے کا احترام اور اپنے وعدوں کی پاسداری طالبان کے بہتر مفاد میں ہے  میری رائے میں افغانستان کے منجمد اثاثوں کو افغانوں کیلئے کھولنا بہتر ہو گا یہ اعتماد سازی کیلئے اہم اقدام ہو سکتا ہے  افغانستان میں موجودہ تبدیلی کے دوران بہت سے مثبت پہلو بھی سامنے آئے۔ اس حالیہ تبدیلی کے دوران خون خرابے اور خانہ جنگی کا نہ ہونا، مثبت پہلو ہیں۔ طالبان کی طرف سے جنگ کے خاتمے، عام معافی کے اعلان، بنیادی انسانی حقوق کی پاسداری، خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے سامنے آنے والے بیانات حوصلہ افزا ہیں۔

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغانستان کی صورتحال، چین نے کیا بڑا اعلان

ذبیح اللہ مجاہد کا کابل ایئر پورٹ کا دورہ، کیا اہم اعلان

طالبان کے کابل پر کنٹرول کے بعد کشمیری مجاہدین کے حوصلے بلند،مودی سرکار نے سر پکڑ لیا

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے منصب سنبھالنے کے بعد ہندوستان کو دعوت دی کہ اگر وہ ایک قدم امن کی جانب بڑھائیں گے تو ہم دو بڑھائیں گے۔ ہندوستان نے اس پیشکش کو قبول کرنے کی بجائے مقبوضہ جموں و کشمیر میں 5 اگست 2019 کے یکطرفہ اور غیر آئینی اقدامات کئے جس نے صورتحال کو مزید پیچیدہ کر دیا ہم امن کے خواہاں ہیں آج بھی ہندوستان کے پاس آپشن موجود ہے اگر وہ خطے میں قیام امن کا خواہاں ہے تو کشمیریوں پر جاری مظالم کو بند کرے اور 5 اگست جیسے غیر آئینی اقدامات کو واپس لے۔ آج ہندوستان کی ہندتوا پالیسیوں کے خلاف ہندوستان کے اندر سے آوازیں برآمد ہو رہی ہیں۔ پاکستان، خطے میں امن کاوشوں میں شراکت داری کا خواہاں ہے،

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے ملاقات کرنے والوں میں، ایسوسی ایٹد پریس، اے ایف پی، العربیہ الجدید، نیوزویک، وائس آف امریکہ، بلوم برگ، روسی نیوز ایجنسی ٹاس، نکی، ایناڈولو نیوز ایجنسی، ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان کے نمائندگان شامل تھے۔

قبل ازیں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی پانچ روزہ دورے پر نیویارک پہنچ گئے جان ایف کینیڈی ہوائی اڈے پر، اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب ایمبیسڈر منیر اکرم، امریکہ میں پاکستان کے سفیر ایمبیسڈر اسد مجید اور پاکستانی سفارت خانے کے اعلیٰ حکام نے وزیر خارجہ کا خیر مقدم کیا وزیر اعظم عمران خان اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس سے ویڈیو خطاب کریں گے وزیر خارجہ نیویارک میں قیام کے دوران، اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے چھہترویں اجلاس میں شرکت کیلئے تشریف لائے ہوئے مختلف ممالک کے وزرائے خارجہ سے دو طرفہ ملاقاتیں کریں گے

Leave a reply