کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے آ گئیں

افغان میڈیا کابل ائیرپورٹ پر ڈورن حملے سے متاثرہ خاندان کی تفصیلا ت سامنے لے آیا

کابل ائیر پورٹ پر ڈرون حملے میں سابق افغان فوجی کے گھر کو نشانہ بنایا گیا، ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اتحادی فوج کا ترجمان بھی شامل ہے کابل میں آج امریکی راکٹ حملے میں جاں بحق ہونے والے افراد میں 1: زیمارے، ترجمان ،2: نصیر، فوجی افسر 3: ضمیر، دکاندار ،4: فیصل، طالب علم ،5: فرزاد، طالب علم،6: ایات، عمر 2 سال،7: سمیہ، عمر 2 سال8: ارمین، عمر 4 سال ،9: بنیامین، عمر 3 سال شامل ہیں

واضح رہے کہ کابل ائیر پورٹ کے قریب امریکی فضائیہ کی جانب سے ایک گاڑی کو ڈرون حملوں سے نشانہ بنایا گیا جس میں متعدد بچوں سمیت نو افراد ہلاک ہو گئے ہیں امریکی حکام کا کہنا ہے کہ بغیرپائلٹ طیارے سے کابل ائیرپورٹ کی طرف جانے والی ایک گاڑی کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ اس میں داعش کے متعدد خودکش حملہ آور سوار تھے لیکن انھوں نے یہ نہیں بتایا کہ اس حملے میں مارے جانے والوں میں کتنے داعش کے لوگ شامل تھے.

دوسری جانب سینیٹ کام کا کہنا ہے کہ کابل میں ڈرون حملے میں شہریوں کی ہلاکت کی تحقیقات کررہے ہیں،ڈرون حملے میں 6 بچوں سمیت 9 افراد ہلاک ہوئے تھے، امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ اسے کابل میں داعش مخالف حملے کے بعد شہری ہلاکتوں کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور وہ تحقیقات کر رہے ہیں

دوسری جانب طالبان نے افغانستان میں داعش کی موجودگی میں امریکہ کے حالیہ بیانات کے جواب میں کہا ہے کہ افغانستان میں داعش کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن کا کہنا ہے کہ امریکہ نے افغانستان میں داعش کو پھیلانے کے لیے پروپیگنڈا استعمال کیا ہے۔دوحہ میں طالبان کے سیاسی دفتر کے ایک رکن عبدالحق وثق نے صوبہ ننگرہار میں حالیہ امریکی فضائی حملوں کے جواب میں کہا کہ امریکہ کو ملک میں فوجی آپریشن کرنے کا حق نہیں ہے۔

واضح رہے کہ کابل پر طالبان کا مکمل کنٹرول ہے، طالبان ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے پریس کانفرنس میں عالمی دنیا اور افغان قوم کو اہم پیغام دیے، کابل میں حالات زندگی معمول پر ہیں، تعلیمی ادارے، بازار کھلے ہیں، خواتین بھی دفاتر میں کام کر رہی ہیں، طالبان میں اس بار بدلاؤ آیا ہے اور خواتین کو بھی کام کرنے کی اجازت دی گئی ہے، طالبان کی جانب سے کسی قسم کی کوئی رکاوٹ نہیں ڈالی جا رہی،کابل سے نمائندہ باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق طالبان نے شہریوں سے گزشتہ روز اسلحہ جمع کیا اور کہا کہ اب حفاظت ہماری ذمہ داری ہے، طالبان نے ریڈیو ،ٹی وی کے دفاتر سمیت مختلف مقامات کا بھی دورہ کیا اور ملازمین سے بات چیت کی،

افغان طالبان کی جانب سے شہریوں کو مسلسل پیغامات دیئے جا رہے ہیں کہ وہ اپنے کام معمول کے مطابق جاری رکھیں، دوسری جانب افغان شہریوں کی جانب سے بھی طالبان کا خیر مقدم کیا جا رہا ہے، افغان شہری طالبان کے ہوتے ہوئے اپنے آپ کو محفوظ تصور کر رہے ہیں

طالبان کی حمایت میں بولنے پر بھارت میں دو مقدمے درج

حامد کرزئی،عبداللہ عبداللہ سے طالبان رہنماؤں کی ملاقات، بڑی یقین دہانی کروا دی

طالبان رہنما متحرک، حامد کرزئی کے بعد گلبدین حکمت یار سے ملاقات

امریکا اور اس کے حواریوں کی طرح بھارت بھی کشمیر سے بھاگے گا، سید علی گیلانی

افغان طالبان کا خواتین سمیت سب شہریوں کو اپنی ملازمتوں پر جانے کی ہدایت

ترکی طالبان کے ساتھ تعاون کے لیے تیار

امریکی سیکریٹری خارجہ کا سعودی وزیر خارجہ سے رابطہ

انتظار کی گھڑیاں ختم، طالبان کا اسلامی حکومت تشکیل دینے کا اعلان

طالبان اب واقعی بدل گئے، کابل کے شہریوں کی رائے

افغانستان میں کیسی حکومت ہونی چاہئے؟ شاہ محمود قریشی کی تجویز سامنے آ گئی

کابل ایئر پورٹ پر ہنگامی صورتحال، طالبان کے کنٹرول کے بعد پہلا نماز جمعہ

افغانستان سے غیر ملکی صحافیوں کا انخلا ،وزیراعظم کی زیر صدارت خصوصی اجلاس

افغان طالبان نے حکومت سازی کے حوالہ سے اہم اعلان کر دیا

مودی افغان طالبان کے سامنے "جھکنے” کو تیار

اس بات کا کوئی ثبوت نہیں کہ اسامہ بن لادن نائن الیون کے حملوں میں ملوث تھا ،ذبیح اللہ مجاہد

سابق صدر حامد کرزئی، عبد اللہ عبداللہ کو طالبان نے نظر بند کردیا

جنہوں نے حملہ کیا وہ اس کی قیمت چکائیں گے، جوبائیڈن کا کابل دھماکوں پر ردعمل

امریکی فضائیہ کے طیاروں کی پاکستانی فضائی حدود میں پرواز

کابل ایئر پورٹ، مزید دھماکوں کا خدشہ برقرار،دو ممالک کا انخلا ختم کرنیکا اعلان

امریکا کا افغانستان کے شہرجلال آباد پر فضائی حملہ

ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کر تے ہو ئے کہا ہے کہ ‏افغانستان کی پوری مسلم ملت باالخصوص کابل کے شہریوں کو فتح پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اللہ کی مدد و نصرت سے یہ کامیابی حاصل ہوئی ہے اللہ کا ہر وقت عاجزی کے ساتھ شکر ادا کرتے ہیں۔ کسی غرور اور تکبر میں مبتلا نہیں ہیں ملا عبدالغنی برادر نے کابل کی فتح پر مبارکبادی پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ‏طالبان کا اصل امتحان اور آزمائش اب شروع ہوئی ہے کہ وہ کیسے افغان عوام کی خدمت کرتے ہیں اور دنیا کے لیے ایک ایسی مثال بنتے ہیں، جس کی باقی دنیا پیروی کرے

کابل ائیرپورٹ پر راکٹ حملوں کو دفاعی نظام کے زریعے روک لیا ،امریکی عہدیدار

Comments are closed.