انار کلی بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد ہلاک

انار کلی بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد ہلاک باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق انار کلی میں بم دھماکے کا مجرم انجام کو پہنچ گیا ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پرآپریشن کیا،آپریشن سبی کے پہاڑی علاقے کے قریب کیا گیا،دہشتگردوں نے سیکیورٹی فورسز پر اندھا دھند فائرنگ کی فائرنگ کے تبادلے میں بی این اے کے 6دہشتگرد مارے گئے آپریشن کے دوران دہشتگردوں نے بھاگنے کی کوشش کی ہلاک دہشتگردوں میں نصیب اللہ، بنگل زئی، پیر جان اور رکئی کلو ہی شامل ہیں ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگرد20جنوری کو انارکلی لاہور دھماکے اور سبی حملوں میں ملوث تھے آپریشن کے دوران مختلف نوعیت کے ہتھیار،گولیاں بھی قبضے میں لے لی گئیں، ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق دوران آپریشن ایک سپاہی شہید،2 جوان زخمی ہوئے ہیں واضح رہے کہ 20 جنوری کو لاہور میں دھماکہ ہوا تھا، انار کلی بازار میں دھماکے سے خوف و ہراس پھیل گیا تھا ، دھماکے کے نیتجے میں 3 افراد جاں بحق جبکہ 26 افراد زخمی ہوئے تھے پولیس کا کہنا تھا کہ انار کلی بازار دھماکے کامقدمہ تھانا سی ٹی ڈی میں درج کیا … انار کلی بم دھماکے میں ملوث دہشت گرد ہلاک پڑھنا جاری رکھیں