آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں

باغی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے دورہ سعودی عرب سے قبل پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی متحرک ہو گئے ہیں سعودی سفیر نے اہم شخصیات سے ملاقاتوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے، سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے جمعیت علماء اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی ملاقات ہوئی ہے جس میں دونوں ممالک کے مابین دو طرفہ تعلقات کے حوالہ سے بات چیت کی گئی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے متعدد امور، پاک سعودی تعلقات سمیت دنیا اور عالم اسلام کو درپیش عالمی چیلنجز اور امت مسلمہ کے مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا،مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور سعودی عرب دونوں اسلامی ملک اور یکجان ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارسے سعودی سفیر نواف بن سعید احمد المالکی کی ملاقات ہوئی ہے،سعودی سفیر نے وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کو یوم آزادی کی مبارکباد دی،نواف بن سعید احمد المالکی نے یوم آزادی پر پاکستانی قوم کیلئے نیک خواہشات کا اظہارکیا،وزیر اعلیٰ پنجاب نے سعودی فرمانروا شاہ سلمان کی صحت کیلئےنیک تمناؤں کا اظہارکیا دنیا بحران کی جانب گامزن.ٹرمپ کی چین کو نتائج بھگتنے کی دھمکی، … آرمی چیف کے دورہ سعودی عرب سے پہلے سعودی سفیر متحرک، اہم شخصیات سے ملاقاتیں پڑھنا جاری رکھیں